QR Code
سردار مقاومت کی شہادت، سکردو میں خواتین کے مظاہرے کی ویڈیو رپورٹ
4 Oct 2024 19:24
اسلام ٹائمز: ریلی میں شریک خواتین قتل شریف پہنچی، خواتین نے اسلامی مقاومتی تحریکوں کے حق میں جبکہ ظالم و غاصب صہیونی ریاست کیخلاف زور دار نعرے بھی لگائے۔ اس موقع پر خواتین نے احتجاجی جلسے میں بھرپور شرکت اور مشترکہ اعلامیہ جاری کرتے ہوئے اسرائیلی مصنوعات کے مکمل بائیکاٹ کرنے کا اعلان کیا۔
رپورٹ: لیاقت علی انجم
شیخ محمد حسن جعفری کے احکامات کی روشنی میں دختران قدس و حامیان مقاومت سکردو بلتستان سمیت تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی خواتین نے فلسطین میں ہونے والے انسانیت سوز مظالم خصوصاً شھید مقاومت شھید سید حسن نصراللہ کی ناقابل تلافی اور عظیم شھادت پر غاصب اسرائیل اور اس کے حمایتی امریکہ کے مظالم کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی اور جلسہ کیا گیا۔ ریلی میں شریک خواتین قتل شریف پہنچی، خواتین نے اسلامی مقاومتی تحریکوں کے حق میں جبکہ ظالم و غاصب صہیونی ریاست کیخلاف زور دار نعرے بھی لگائے۔ اس موقع پر خواتین نے احتجاجی جلسے میں بھرپور شرکت اور مشترکہ اعلامیہ جاری کرتے ہوئے اسرائیلی مصنوعات کے مکمل بائیکاٹ کا اعلان کیا۔ نیز تجدید عہد کرتے ہوئے قدس کی آزادی تک ہر قسم کی قربانی دینے کے لئے عزم کا اظہار کیا۔
اس اعلامیہ میں پاراچنار میں ہونے والے مظالم پر بھی شدید مذمت کرتے ہوئے اتحاد امت کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا۔ پروگرام کے اختتام پر امریکہ اور اسرائیل کے پرچم کو نذر آتش کر دیا گیا۔ اس عظیم الشان احتجاجی جلسے کی قیادت معروف اسلامی اسکالر اور ممبر گلوبل ایسوسی ایشن آف مسلم ویمن ڈاکٹر معصومہ جعفری نے کی۔ احتجاجی مظاہرے سے ڈاکٹر معصومہ جعفری، اسچو عصمت، نجمہ کریمی، سیدہ فاطمہ اور معروف اہلسنت اسکالر سائرہ غنی نے خطاب کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ عالم اسلام کا مشترکہ دشمن غاصب صہیونی ریاست اسرائیل اور امریکہ ہے، جن کیخلاف پوری امت کو یکجا ہو کر لڑنا ہوگا۔
انہوں نے سردار مقاومت شہید حسن نصراللہ کی شہادت کو ناقابل تلافی نقصان قرار دیتے ہوئے کہا کہ گو کہ شہید حسن نصراللہ کو دشمنوں نے ہم سے چھین لیا ہے، لیکن ان کی مزاحمت و استقامت اور ویژن سے آج دنیا میں اسلامی مقاومت ناقابل شکست قوت بن چکی ہے۔ احتجاجی جلسے کے آخر میں معروف اسلامی اسکالر اور ممبر گلوبل ایسوسی ایشن آف مسلم ویمن ڈاکٹر معصومہ جعفری نے امت مسلمہ کی سربلندی اور وحدت نیز قبلہ اول کی آزادی اور حزب اللہّٰ کی فتح و نصرت کے لئے دعا کی۔
قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ: 1164312
اسلام ٹائمز
https://www.islamtimes.com