ویلاگ
آپریشن وعدہ صادق 2
شہادت سید مقاومت
3 Oct 2024 09:57
ویلاگ اسلام ٹائمز اردو کی پیشکش ہے، جس میں اہم خبروں سے متعلق مفید تبصرے پیش کئے جاتے ہیں۔ ہر ہفتے کے روز، مختصر و مفید ویلاگز، دیکھنے و سننے والوں کی خدمت میں پیش کئے جائیں گے۔ سامعین سے گزارش ہے کہ یوٹیوب چینل سبسکرائب کریں اور اپنی مفید آراء سے مطلع فرمائیں۔
Iran's missile attack on Israel
|Exclusive Vlog on Middle East | Leader on fire
رہبر مسلمین سید علی خامنہ ای کا بڑا حکم مزاحمت نہیں رکے گی
غاصب اسرائیل پر ایران کا دوسرا کامیاب حمل
قائد مقاومت عرب سردار سید حسن نصراللہ شہید
پروگرام وی لاگ
وی لاگر: سید عدنان زیدی
3 اکتوبر 2024
قائد مقاومت عرب سردار سید حسن نصراللہ بلآخر اپنی منزل شہادت پر فائز ہوگئے
غاصب صہیونی ریاست کی وحشیانہ بمباری کے نتیجہ میں لبنان کی مزاحمتی تحریک کے سربراہ سید حسن نصراللہ شہید ہوگئے
نیتن یاہو نے اسماعیل ہنیہ کو قتل کروا کر اپنی موت کا راستہ ہموار کیا تھا اور ابھی سید حسن نصراللہ کو قتل کروا کے اپنے موت کے پروانہ پر دستخط کر دیے جس بات سے بار بار خبردار کیا جارہا تھا کہ خطے سمیت یہ جنگ پوری دنیا کو متاثر کرسکتی ہے وہ خطرہ سچ ثابت ہوگیا
ایران نے ایک بار پھر گذشتہ رات کے حملہ سے ثابت کیا کہ 56 بہنوں کا سوتیلا بھائی جواں مرد اور باغیرت ہے
اسرائیل پر ایرانی حملہ انتہائی جاندار تھا
ایران نے 400 کے قریب کروزاور بیلسٹک میزائل داغے
اسرائیل نے میزائل حملوں کا اعتراف کرتے ہوئے ہلاکتوں کو چھپایا جب کہ ایرانی و حزب اللہ کے میزائلوں نے اسرائیل کے آئرن ڈوم سسٹم کو مکمل طور پر دھوکہ دے کر کامیابی سے ہدف کو کو نشانہ بنایا
اس حملے سے کئی نقابیں الٹ گئیں
بلی تھیلے سے باہر آگئی
وہ امریکہ جو منافقت سے کام لے رہا تھا اور در پردہ اسرائیل کی حمائیت میں مصروف تھا
اب کھل کر سامنے آگیا
برطانیہ سمیت مغرب کی بھی چیخیں نکل گئیں
اور سب سے اہم ترین
اس حملے کا حکم رہبر مسلمین نے دیا
غاصب صہیونی سمجھ رہے تھے کہ لیڈر کو مار دیا تو مزاحمت ختم ہوجائے گی اس حملے نے یہ غلط فہمی بھی دور کر دی
مزاحمت پہلے سے زیادہ طاقتور انداز میں ایران کے حملہ کا ساتھ دیتے ہوئے اسرائیل پر قیامت بن کر ٹوٹی
اس حملے نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ مزاحمت غاصب صہیونی ریاست کو کچلنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے
ایرانی صدر نے کہا کہ یہ حملہ ہماری دفاعی طاقت کا ایک چھوٹا سا مظاہرہ ہے ہم جنگ نہیں چاہتے لیکن ہر طرح کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے
وعدہ صادق آپریشن 2 ، اسرائیل کی 3 فوجی ایئر بیس کو نشانہ بنایا گیا
ایران کا میزائل آپریشن اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 اور جائز دفاع کے حق پر مبنی تھا۔
ایران کے وزیر خارجہ نے برطانیہ، جرمنی اور فرانس کے وزرائے خارجہ کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو میں کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کی بنیاد پر صرف اپنے جائز دفاع کا حق استعمال کرتے ہوئے صرف صیہونی حکومت کے فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔
صیہونیوں کو معلوم ہونا چاہیے کہ ایران جو کہتا ہے اس پر عمل کرتا ہے، کنعانی
انہوں نے کہا کہ ایران کی مسلح افواج کی قابلیت، جرات، طاقت، دفاعی قوت اور سپریم لیڈر کی حکمت، تدبر اور استقامت تمام ایرانیوں کے لیے باعث فخر ہے۔
ایک بار پھر ثابت ہوگیا کہ ایران اپنی صلاحیت سے کسی بھی جگہ پہنچ سکتا ہے۔
خبر کا کوڈ: 1164052