QR CodeQR Code

آپریشن طوفان الاقصیٰ کا ایک سال و اسرائیلی زوال، ماہر عالمی امور ڈاکٹر امجد علی کا خصوصی انٹرویو

1 Oct 2024 03:01

آپریشن طوفان الاقصیٰ کا ایک سال؟ اسرائیل کتنا کامیاب، کتنا ناکام؟ کیا اسرائیل تیزی سے زوال کا شکار ہے؟ و دیگر اہم سوالات کے جوابات جاننے کیلئے ماہر عالمی امور و محقق ڈاکٹر امجد علی کا خصوصی ویڈیو انٹرویو ضرور سنیئے اور احباب و اقارب کیساتھ شیئر بھی کیجیئے۔


ماہر عالمی امور و محقق ڈاکٹر امجد علی کا تعلق پاکستان کی معروف مادر علمی جامعہ کراچی کے شعبہ بین الاقوامی تعلقات سے ہے۔ گذشتہ دس سالوں سے بحیثیت لیکچرار جامعہ کراچی میں تدریسی ذمہ داریاں سرانجام دے رہے ہیں، وہ معروف تعلیمی ادارے شہید ذوالفقار علی بھٹو انسٹیٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کراچی میں بھی تحقیقی و تدریسی فرائض سرانجام دے رہے ہیں، اس سے قبل وہ شاہ لطیف یونیورسٹی خیرپور میں بھی دو سال تدریسی فرائض سرانجام دے چکے ہیں، وہ سندھ یونیورسٹی سے گولڈ میڈل بھی حاصل کرچکے ہیں، بین الاقوامی تعلقات سمیت ملکی و عالمی امور و ایشوز پر گہری نگاہ رکھتے ہیں۔ ”اسلام ٹائمز“ نے ماہر عالمی امور و محقق ڈاکٹر امجد علی کیساتھ آپریشن طوفان الاقصیٰ کا ایک سال و اسرائیلی زوال و دیگر متعلقہ موضوعات کے حوالے سے جامعہ کراچی میں انکے دفتر میں مختصر نشست کی، اس موقع پر ان سے لیا گیا خصوصی انٹرویو پیش خدمت ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
 


خبر کا کوڈ: 1163543

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1163543/ا-پریشن-طوفان-الاقصی-کا-ایک-سال-اسرائیلی-زوال-ماہر-عالمی-امور-ڈاکٹر-امجد-علی-خصوصی-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com