QR CodeQR Code

سید حسن نصراللہ کی شہادت

اہلیان کراچی کا امریکی قونصلیٹ کیجانب عظیم الشان مارچ، ویڈیو جھلکیاں

30 Sep 2024 20:52

اسلام ٹائمز: امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کراچی ڈویژن، مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن، شیعہ علماء کونسل اور ہیت آئمہ مساجد و علماء امامیہ کے تحت مشترکہ ریلی کے پُرامن شرکاء پر سیکیورٹی اداروں کی جانب سے بدترین شیلنگ اور تشدد کیا گیا۔


رپورٹ: سید ظفر جعفری

حزب اللہ لبنان کے سربراہ مجاہد اسلام سید حسن نصر اللہ کی شہادت پر شہر قائد میں شیعہ مذہبی جماعتوں نے نمائش چورنگی سے امریکی قونصلیٹ تک شہیدِ راہِ قدس ریلی نکالی اور گرفتاریوں کے خلاف دھرنا بھی دیا، جس میں بڑی تعداد میں مختلف مکاتب فکر کے علماء، نوجوانوں، بزرگوں، بچوں، خواتین اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ شرکاء نے بینرز اٹھا رکھے تھے، جن پر امریکا و اسرائیل مخالف نعرے درج تھے۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کراچی ڈویژن، مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن، شیعہ علماء کونسل اور ہیت آئمہ مساجد و علماء امامیہ کے تحت مشترکہ ریلی کے پُرامن شرکاء پر سیکیورٹی اداروں کی جانب سے بدترین شیلنگ اور تشدد کیا گیا۔ احتجاجی ریلی کے دوران علامہ حسن ظفر نقوی، علامہ باقر زیدی، علامہ ناظر عباس تقوی، علامہ اصغر شہیدی، علامہ حیدر عباس عابدی، علامہ صادق تقوی، علامہ عقیل موسیٰ، علامہ صادق جعفری، علامہ مبشر حسن، ڈاکٹر صابر ابو مریم، آئی ایس او کراچی کے صدر ظفر حیدر و دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا۔ احتجاجی ریلی پر پولیس کی جانب سے شدید شیلنگ اور فائرنگ کے بعد گرفتار ہونے والے مظاہرین کی رہائی کیلئے امریکی قونصلیٹ کے قریب بحریہ کمپلیکس کے سامنے احتجاجی دھرنا بھی دیا گیا، بعد ازاں تمام گرفتار مظاہرین کی رہائی کے بعد احتجاجی مظاہرین پُرامن طور پر منتشر ہوگئے۔  قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1163504

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1163504/اہلیان-کراچی-کا-امریکی-قونصلیٹ-کیجانب-عظیم-الشان-مارچ-ویڈیو-جھلکیاں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com