کراچی، حسن نصراللہ کی شہادت کیخلاف امریکی قونصلیٹ کی جانب پرامن مارچ پر پولیس کی شیلنگ اور فائرنگ
29 Sep 2024 18:32
ریلی کی قیادت علامہ حسن ظفر نقوی، علامہ ناظر عباس تقوی، علامہ باقر زیدی، علامہ حیدر عباس عابدی، علامہ عقیل موسیٰ، علامہ اصغر شہیدی سمیت دیگر علماء بھی شریک ہیں۔
اسلام ٹائمز۔ حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ کی اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں مظلومانہ شہادت کیخلاف حامیان مظلومین فلسطین کی جانب سے کراچی میں شہید راہ قدس ریلی نمائش چورنگی سے امریکی قونصلیٹ تک نکالی گئی احتجاجی ریلی پر پولیس نے شدید شیلنگ اور فائرنگ کردی۔ ریلی کی قیادت علامہ حسن ظفر نقوی، علامہ ناظر عباس تقوی، علامہ باقر زیدی، علامہ حیدر عباس عابدی، علامہ عقیل موسیٰ، علامہ اصغر شہیدی سمیت دیگر علماء بھی شریک ہیں۔ ریلی میں خواتین، بچوں، بزرگ و جوانوں کی بڑی تعداد شریک ہے۔ شرکاء نے پلے کارڈز و بینرز بھی اٹھائے ہوئے ہیں جس میں لبیک یا اقصی، لبیک یا غزہ، امریکہ و اسرائیل مردہ باد، قدس کی آزادی تک جنگ رہے گی کے نعرے درج ہیں۔ ریلی میں شیعہ تنظیموں کے رہنماؤں سمیت دیگر سیاسی و مذہبی و سماجی تنظیموں کے رہنماؤں بھی شریک ہیں۔
خبر کا کوڈ: 1163290