قائد مقاومت سید حسن نصراللہ کی شہادت پر مولانا غلام حسین ملک کا خصوصی انٹرویو
29 Sep 2024 20:03
وادی کشمیر کے ممتاز عالم دین مولانا غلام حسین ملک کا ’’اسلام ٹائمز‘‘ کیساتھ خصوصی انٹرویو میں کہنا تھا کہ سید حسن نصراللہ کی شہادت سے کشمیر بھر کے باشندے سوگوار ہیں اور اس غم کا اظہار کرنے کیلئے ہم نے جلوس برآمد کئے ہیں، سید حسن نصراللہ کی دیگر خصوصیات کیساتھ ساتھ اہم ترین خصوصیت یہ تھی کی وہ مطیع ولایت فقیہ تھے۔
سید حسن نصراللہ کے شہادت کی خبر سنتے ہی مقبوضہ کشمیر میں کل شام سے ہی شہید کی یاد میں تعزیتی جلوس برآمد ہوئے۔ تعزیتی جلوس میں شامل لوگوں نے شہید سید حسن نصراللہ کے حق میں نعرے بازی کرتے ہوئے اپنے جذبات کا اظہار کیا۔ جلوس میں شامل لوگوں نے ہاتھوں میں پوسٹرز، پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر شہید کی تصاویر اور تعزیتی پیغامات درج تھے۔ تعزیتی جلوس میں شامل لوگوں نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم اسرائیل کی جنایت کاری اور بربریت کی پُرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور فلسطین و لبنان کے مجاہدین کے ساتھ یکجہتی کا اعلان کرتے ہیں۔ تعزیتی جلوس میں سینکڑوں مرد و زن نے شرکت کی۔ مقبوضہ کشمیر کے قصبہ ماگام میں بھی اس ضمن میں ایک بڑی ریلی نکالی گئی، جس میں لوگوں کی خاصی تعداد شریک تھی۔ اسلام ٹائمز کے نمائندے نے جلوس کے حاشیے پر وادی کشمیر کے ممتاز عالم دین مولانا غلام حسین ملک سے ایک خصوصی انٹرویو کا اہتما کیا جس دوران انہوں نے کہا کہ سید حسن نصراللہ کی شہادت سے کشمیر بھر کے باشندے سوگوار ہیں اور اس غم کا اظہار کرنے کے لئے ہم نے جلوس برآمد کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سید حسن نصراللہ کی دیگر خصوصیات کے ساتھ ساتھ اہم ترین خصوصیت یہ تھی کی وہ مطیع ولایت فقیہ تھے۔ مولانا غلام حسین ملک نے کہا کہ آئندہ دنوں میں حزب اللہ پہلے سے زیادہ طاقتور اور مضبوط ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اسرائیلی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کرکے مقاومتی محاذ کی مدد کرنی چاہیئے۔ ویڈیو انٹرویو پیش خدمت ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ: 1163211