QR CodeQR Code

آزادی فلسطین کیلئے شیعہ سنی اتحاد ضروری ہے

امام خمینیؒ، وحدت اسلامی و آزادی فلسطین، علامہ عبدالخالق فریدی سلفی کا خصوصی انٹرویو

26 Sep 2024 17:48

حضرت امام خمینیؒ کے اعلان کردہ ہفتہ وحدت کی اہمیت؟ وحدت اسلامی میں حضرت امام خمینیؒ و ہفتہ وحدت کا کردار؟ تحریک آزادی فلسطین کی کامیابی کیلئے شیعہ سنی وحدت کی اہمیت؟ شیعہ سنی مشترکہ مسائل کتنے؟ و دیگر سوالات کے جوابات جاننے کیلئے چیئرمین متحدہ علماء محاذ پاکستان و معروف اہلحدیث عالم و رہنماء علامہ عبدالخالق فریدی سلفی کا خصوصی ویڈیو انٹرویو ضرور سنیئے اور احباب و اقارب کیساتھ بھی شیئر کیجیئے۔


معروف اہلحدیث رہنماء علامہ عبدالخالق فریدی سلفی پاکستان کی مذہبی جماعتوں کے مشترکہ پلیٹ فارم متحدہ علماء محاذ کے چیئرمین اور شبان غرباء اہلحدیث پاکستان کے ناظم اعلیٰ ہیں، وہ کراچی کی معروف مذہبی درسگاہ جامعہ ستاریہ جامع مسجد ابن تیمیہ میں قائم ستاریہ اسلامک سیکنڈری اسکول کے پرنسپل بھی ہیں، علامہ عبدالخالق فریدی سلفی کا شمار پاکستان میں اتحاد بین المسلمین اور فلسطین کاز کیلئے کام کرنیوالی چیدہ شخصیات میں ہوتا ہے۔ وہ اسلامی یکجہتی کونسل پاکستان کے جنرل سیکرٹری بھی ہیں۔ ”اسلام ٹائمز“ نے حضرت امام خمینیؒ کے اعلان کردہ ہفتہ وحدت کی اہمیت، وحدت اسلامی اور تحریک آزادی فلسطین کی کامیابی سمیت دیگر متعلقہ موضوعات کے حوالے سے علامہ عبدالخالق فریدی سلفی کیساتھ جامعہ ستاریہ کراچی ایک مختصر نشست کی۔ اس موقع پر ان سے لیا گیا خصوصی انٹرویو قارئین اور ناظرین کی خدمت میں پیش ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1162570

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1162570/امام-خمینی-وحدت-اسلامی-ا-زادی-فلسطین-علامہ-عبدالخالق-فریدی-سلفی-کا-خصوصی-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com