راولپنڈی میں عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر جلوس اور ریلیوں کا اہتمام
18 Sep 2024 01:26
اسلام ٹائمز: ملک بھر میں درود و سلام کی محافل کا انعقاد اور نذرانہ عقیدت پیش کیا گیا۔ عمارتوں پر چراغاں اور جلوسوں کی سکیورٹی کیلئے خصوصی انتطامات بھی دیکھے گئے۔ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر روالپنڈی میں موبائل سروس جزوی طور پر جبکہ کوئٹہ میں سروس مکمل طور پر معطل کی گئی۔
رپورٹ: نادر بلوچ
رحمت اللعالمین، خاتم النبیین رسول کریم صلی الله علیه وآلہ وسلم کی ولادت باسعادت کا جشن ملک بھر میں مذہبی عقیدت و احترام سے منایا گیا۔ وفاقی دارالحکومت میں اکتیس جبکہ تمام صوبائی دارالحکومتوں میں اکیس، اکیس توپوں کی سلامی پیش کی گئی۔ ملک بھر میں درود و سلام کی محافل کا انعقاد اور نذرانہ عقیدت پیش کیا گیا۔ عمارتوں پر چراغاں اور جلوسوں کی سکیورٹی کیلئے خصوصی انتطامات بھی دیکھے گئے۔ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر راولپنڈی میں موبائل سروس جزوی طور پر جبکہ کوئٹہ میں سروس مکمل طور پر معطل کی گئی۔ راولپنڈی میں موبائل فون سروس سکیورٹی کے پیش نظر مرکزی جلوس اور ملحقہ علاقوں میں معطل کی گئی۔ اس موقع پر سینیئر صحافی نادر بلوچ نے رپورٹ بنائی ہے، جو پیش خدمت ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ: 1160661