QR CodeQR Code

ولاگ

ٹی ٹی پی کے خلاف آپریشن ۔ ۔ ۔

اسرائیل نے شکست کا اعتراف کر لیا

15 Sep 2024 11:56

ویلاگ اسلام ٹائمز اردو کی پیشکش ہے، جس میں اہم خبروں سے متعلق مفید تبصرے پیش کئے جاتے ہیں۔ ہر ہفتے کے روز، مختصر و مفید ویلاگز، دیکھنے و سننے والوں کی خدمت میں پیش کئے جائیں گے۔ سامعین سے گزارش ہے کہ یوٹیوب چینل سبسکرائب کریں اور اپنی مفید آراء سے مطلع فرمائیں۔


Pakistan Army vs Taliban | Hezbollah israel war | Israel is Under Protest
 
ٹی ٹی پی کے خلاف آپرریشن،فوج اور حکومت ایک پیج پر
ہم اسٹریٹیجک شکست سے صرف ایک قدم کی دوری پر ہیں ،اسرائیلی وزیر
اسرائیل مظاہروں کی ذد پر ،نیتن یاہو جھوٹا ہے،صہیونی جنگی قیدی
 
ہفتہ وار پروگرام وی لاگ
وی لاگر: سید عدنان زیدی
15 ستمبر 2024

تحریک طالبان کو فتنہ الخوارج کا نام دے کر آپریشن کا آغاز حکومت اور فوج ایک پیج پر ،قبائلی پریشان ،ایک ہی ریاست میں اور کتنے آپریشن درکار ہیں؟
دہشت گرد سرنگوں سے نہیں آتے فورسز دہشت گردوں کا راستہ کیوں بند نہیں کرتیں ،قبائلی عوام
خیبر پختون خواہ سمیت فاٹا میں دو دہائیوں سے مختلف ناموں کے ساتھ آپریشن کیے گئے مگر دہشت گردی نہ رک سکی۔
2007 میں راہ حق آپریشن
2009 میں راہ راست آپریشن
2009 آپریشن راہ نجات
2012 آپریشن ضرب عضب
2016 میں رد الفساد کے نام سے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا جس کا دائرہ ملک بھر میں پھیلایا گیا لیکن دہشت گردی ہنوز قائم است۔
اب آپریشن عزم استحکام کے نام سے پاک افواج پھر سے تیار ہیں اور حکومت بھی یہ کہتی نظر آتی ہے کہ یہ آپریشن حکومت کے حق میں ہے۔
 
جھوٹ اور منافقت چھوڑ دو ترجمان وزارت خارجہ ایران ناصر کنعانی کا مغربی ٹرائیکا کو منہ توڑ جواب
غزہ اور غرب اردن میں شہری علاقوں،گھروں اور پناہ گزینوں کی پناہ گاہوں کو نشانہ بنانے والی غاصب صہیونی ریاست کو جنگی ساز و سامان،میزائل اور دو ہزار پونڈ کے ممنوعہ بم دینے والے کس منہ سے ایران پر میزائل فروخت کرنے کے الزامات لگا رہے ہیں؟
امریکہ،برطانیہ،فرانس،جرمنی،کینیڈا اور آسٹریلیا سمیت صہیونی حکومت کو بھیانک اسلحے برامد کرنے والے ممالک کو المواصی پناہ گزیں کیمپ کی وحشتناک فوٹیج پر رائے عامہ کے سامنے جواب دینا چاہئیے۔
 
دشمن کے پاس جنگ روکنے کے سوا کوئی دوسرا راستہ نہیں ،حزب اللہ
حزب اللہ اس پوزیشن میں ہے کہ تمام معاملات کا رخ موڑ سکتی ہے جب کہ اسرائیل کے پاس آگے بڑھنے کا واحد راستہ جارحیت کو ترک کرنا ہے ،حزب اللہ
دشمن کے پاس بحران اور مزاحمت کی طرف سے پیدا کیے گئے حالات سے نکلنے کی طاقت نہیں،حزب اللہ
 
لبنان ،یمن،فلسطین اور عراقی مزاحمتی محاذ تاریخی اسٹریٹیجک فتح کی جانب بڑھ رہے ہیں،حزب اللہ
 
ہم اسٹریٹیجک شکست سے صرف ایک قدم دور ہیں،سابق اسرائیلی وزیر قانون
صیہونی حکومت کے سابق وزیر قانون حاییم رامون نے روزنامہ معاریو سے گفتگو میں کہا ہے کہ ہمیں بعض سخت اور دردناک حقائق کو سامنے لانا چاہئے جس کے بیان کی سیاسی اور فوجی حکام میں ہمت نہیں ہے۔ ہم گیارہ مہینے میں اپنا ایک بھی ہدف پورا نہیں کرسکے۔ ہم اس وقت کامیابی سے ایک قدم دور نہیں، بلکہ اسٹریٹیجک شکست سے ایک قدم دور ہیں۔
 
ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پژشکیان نے عراق اور عراقی کردستان کا سرکاری دورہ کیا دورے کے دوران اپنے ہم منصب سمیت دیگر اہم رہنماوں سے ملاقاتیں کیں رہبر مسلمین کی جانب سے عراقی حکومت،عوام اور موکب کے زمہ داران کی خدمت میں شکریہ کا پیغام بھی پہنچایا یہ دورہ جنگ کا نقارہ ثابت ہو سکتا ہے۔
رہبر انقلاب نے اربعین کی بہترین ميزبانی کے لئے عراقی قوم، حکومت اور موکب کے ذمہ داروں کے لئے شکریہ کا پیغام بھیجا
رہبر انقلاب کے اس پیغام کا ترجمہ حسب ذیل ہے:
بسم اللہ الرحمن الرحیم
سب سے پہلے تو شکریہ ادا کرنا ہے۔ تہہ دل سے اپنی جانب سے اور عظیم الشان ملت ایران کی جانب سے میں شکریہ ادا کرتا ہوں آپ 'موکب داروں' کا جنھوں نے اربعین کے ایام میں اپنی سخاوت، اپنی محبت و عقیدت کو عروج پر پہنچا دیا ہے۔ میں عظیم الشان ملت عراق کا بھی شکریہ اور عراقی حکومت کے عہدیداران کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں کہ جنھوں نے تحفظ، اچھی فضا اور سازگار حالات فراہم کیے۔ خاص طور پرعراق کے علمائے کرام اور مراجع محترم کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ جنھوں نے زیارت کی فضا کو دونوں اقوام کے درمیان اور عوام کے ما بین اخوت اور بھائی چارے کی فضا میں تبدیل کر دیا ہے۔ واقعی اس پر شکریہ ادا کرنا چاہیے۔
راستے میں بنے مواکب میں آپ عزیز عراقی بھائیوں کے حسن سلوک، حسینی زائرین سے آپ کے فراخدلانہ برتاؤ کی آج کی دنیا میں کوئی نظیر نہیں ہے۔ جس طرح سے کہ اربعین کی پیدل زیارت کی مثال پوری تاریخ میں کہیں نہیں ملتی اور جس طرح سے کہ کروڑوں لوگوں کی حفاظت کو یقینی بنانا آج کی پر آشوب دنیا میں بہت بڑا کارنامہ اور بے مثال کام ہے۔
آپ نے اپنے برتاؤ میں اور اپنے سلوک میں اسلامی سخاوت اور عربی فراخدلی کا مظاہرہ کیا ہے اور یہ سب کچھ سید الشہدا سلام اللہ علیہ کے عشق کی وجہ سے ہے۔ حسین ابن علی سے یہ عشق غیر معمولی چیز ہے۔ کسی بھی دور میں اور کسی بھی جگہ اس کی نظیر ہم نے نہ پہلے دیکھی اور نہ آج نظر آتی ہے۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کے دلوں میں اور ہمارے دلوں میں اس عشق میں روز بروز اضافہ کرے۔
آج اس محبت کی کشش کا دائرہ اتنا بڑھ چکا ہے کہ یہ غزہ کے پرجوش میدان سے لے کر بہت سے غیر مسلم معاشروں تک پھیل چکا ہے۔
 والحمد للہ۔
اسرائیل حماس کی سرنگوں کے بارے میں کچھ نہیں جانتا ،صہیونی قیدی خاتون کا انکشاف
مجھے خفیہ ایجنسی شاباک کی طرف سے کہا جا رہا ہے کہ میں ان سرنگوں کا نقشہ بناوں لیکن یہ میرے بس میں نہیں اسرائیلی ایجنسی کا نقشہ بنانے کی درکواست کرنا ثابت کرتا ہے کہ نیتن یاہو حماس کی سرنگوں کے بارے میں آگاہی کا جھوٹ بولتے ہیں جب کہ حقیقت میں یہ اس بارے میں کچھ نہیں جانتے۔
جنگی قیدیوں کی رہائی کے لیے اسرائیل میں مظاہرے شدید ہو گئے مظاہرین نے وزرا کے رہائش گاہوں کو گھیر لیا اسرائیلی حکومت نئی مصیبت میں گرفتار
 


خبر کا کوڈ: 1160092

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1160092/ٹی-پی-کے-خلاف-آپریشن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com