QR CodeQR Code

کراچی ووکیشنل اینڈ ٹریننگ سینٹر کے تحت کیفے خودی کی افتتاحی تقریب

14 Sep 2024 20:53

افتتاحی تقریب سے خطاب میں مراد علی شاہ نے کیفے خودی کے قیام کو خصوصی بچوں کے لیے ایک اہم قدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے بچوں کی فلاح و بہبود اور خودمختاری میں نمایاں بہتری آئے گی۔


اسلام ٹائمز۔ کراچی کے ڈی ایچ اے فیز 4 میں کراچی ووکیشنل اینڈ ٹریننگ سینٹر کے تحت قائم کردہ کیفے خودی کا افتتاح وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کیا۔ وزیر اعلی سندھ نے کیفے خودی میں خصوصی نوجوانوں کیلئے ملازمتوں اور انٹرنشپ کے مواقع کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام خصوصی افراد کی صلاحیتوں کو اجاگر کرے گا اور انہیں خود مختار بنانے میں مدد دے گا۔افتتاحی تقریب میں کے وی ٹی سی کے سی ای او اور سینیٹر عبدالحسیب خان نے وزیر اعلی سندھ کا خیرمقدم کیا۔ وزیر اعلی سندھ نے اپنے خطاب میں کہا کہ جدت اسٹور بھی کامیاب تجربہ رہا ہے۔ انہوں نے اپنے اسٹاف کو ہدایت کی کہ سی ایم ہاؤس کیفے خودی سے بیکری اور کیفے آئٹمز منگوائے۔ مراد علی شاہ نے کیفے خودی کے قیام کو خصوصی بچوں کے لیے ایک اہم قدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے بچوں کی فلاح و بہبود اور خودمختاری میں نمایاں بہتری آئے گی۔


خبر کا کوڈ: 1160007

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1160007/کراچی-ووکیشنل-اینڈ-ٹریننگ-سینٹر-کے-تحت-کیفے-خودی-کی-افتتاحی-تقریب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com