QR CodeQR Code

دین و دنیا

امام حسن عسکری علیہ السلام اور ظہور امام زمان عج

شہادت امام حسن عسکری ع اور امامت امام زمان عج کی مناسبت سے

13 Sep 2024 17:53

دین و دنیا پروگرام اسلام ٹائمز کی ویب سائٹ پر ہر جمعہ نشر کیا جاتا ہے، اس پروگرام میں مختلف دینی و مذہبی موضوعات کو خصوصاً امام و رہبر کی نگاہ سے، مختلف ماہرین کے ساتھ گفتگو کی صورت میں پیش کیا جاتا ہے۔ ناظرین کی قیمتی آراء اور مفید مشوروں کا انتظار رہتا ہے۔


پروگرام دین و دنیا
موضوع: امام حسن عسکری(ع)اور ظہور امام زمانه(عج) کی تربیت
میزبان: حجت الاسلام محمد سبطین علوی
مہمان: حجہ الاسلام والمسلمین سید ضیغم ہمدانی
13 ستمبر 2024

موضوعات گفتگو
▪️شخصیت امام حسن عسکری(ع) کا اجمالی تعارف
▪️امام کے زمانے کی اجتماعی اور سیاسی خصوصیات
▪️عصر غیبت کی زمینہ سازی کیلئے امام کے اقدامات
 
خلاصه گفتگو:
امام حسن بن علی بن محمد (232۔260 ھ )، امام حسن عسکریؑ کے نام سے مشہور هیں اور مسلمانوں کے گیارہویں امام ہیں۔ آپ امام علی نقیؑ کے فرزند اور امام مہدیؑ کے والد ہیں۔ آپ کا مشہور لقب عسکری ہے جو حکومتِ وقت کی طرف سے آپ کو شہر سامراء جو اس وقت فوجی چھاونی کی حیثیت رکھتا تھا، میں زندگی بسر کرنے پر مجبور کیے جانے کی طرف اشارہ ہے۔ آپ کے دوسرے القاب میں ابن‌ الرضا، ہادی، نقی، زکی، رفیق اور صامت مشہور ہیں۔
امام حسن عسکریؑ کی امامت عباسی تین خلفاء کی خلافت کے دور میں تھی: معتز عباسی(252-255ھ)، مہتدی (255-256ھ) اور معتمد (256-279ھ)۔
حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام کے دور میں عباسی حکومت امیروں کیلئے ایک بازیچہ بن چکی تھی خاص طور پر ترک نظامی سپہ سالاروں کا حکومتی سسٹم میں مؤثر کردار تھا ۔
امام حسن عسکری کے دور میں معاشرے میں اکثریتی مذہب اہل سنت تھا اور اسی طرح عباسیوں کی جانب سے شیعہ سخت حالات میں ہونے کی وجہ سے تقیہ کی زندگی گزارنے پر مجبور تھے۔ان حالات میں امام حسن عسکری نے شیعوں کے امور چلانے کیلئے اور وجوہات شرعی کی جمع آوری کیلئے مختلف علاقوں میں اپنے وکیلوں کو روانہ کرتے تھے۔
حاکم کی طرف سے شدید محدودیت کی وجہ سے امامؑ نے اپنے شیعوں سے رابطہ رکھنے کے لئے کچھ نمائندوں کا انتخاب کیا۔
 


خبر کا کوڈ: 1159723

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1159723/امام-حسن-عسکری-علیہ-السلام-اور-ظہور-زمان-عج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com