QR CodeQR Code

پشاور، آئی ایس او کے زیراہتمام پروقار یوم حسینؑ کی ویڈیو رپورٹ

13 Sep 2024 22:12

اسلام ٹائمز: پروگرام کے مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے معروف عالم دین علامہ سید عارف حسین کاظمی نے خصوصی شرکت کی اور اپنے خطاب میں امام حسینؑ کی حق کیلئے بے مثال جدوجہد اور عصرِ حاضر میں اسکی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے حاضرین کو امام حسینؑ کی قربانی اور اصول پسندی کو اپنی زندگیوں میں اپنانے کی دعوت دی۔


رپورٹ: سید عدیل زیدی

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان، پشاور ڈویژن کے زیرِاہتمام سالانہ یومِ حسین (ع) بعنوان "حسینؑ امام مقاومت" کا انعقاد آغا خان آڈیٹوریم، یونیورسٹی آف پشاور میں کیا گیا۔ جس میں امام حسینؑ کی کربلا میں عظیم قربانی اور ان کے فلسفۂ مقاومت پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی۔ پروگرام کے مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے معروف عالم دین علامہ سید عارف حسین کاظمی نے خصوصی شرکت کی اور اپنے خطاب میں امام حسینؑ کی حق کے لیے بے مثال جدوجہد اور عصرِ حاضر میں اس کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے حاضرین کو امام حسینؑ کی قربانی اور اصول پسندی کو اپنی زندگیوں میں اپنانے کی دعوت دی۔ علاوہ ازیں اہلسنت مذہبی اسکالر مولانا سید طیب شاہ ترمذی، علامہ عابد حسین شاکری، ڈاکٹر عبد الرحمٰن خلیل اور ڈاکٹر حمیرا امبرین نے اپنے خطبات میں امام حسینؑ کی مظلومیت، صبر اور عدل و انصاف کے پیغام کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ کربلا کا واقعہ انسانی تاریخ کا ایسا باب ہے، جو ہر دور کے لیے رہنمائی فراہم کرتا ہے۔

قبل ازیں خدین انصاری نے اپنے بہترین انداز میں منقبت خوانی کی، پروگرام میں یونیورسٹی کے طلباء و طالبات، اساتذہ کرام اور دیگر معزز شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔ شرکاء نے امام حسین (ع) کی عظیم قربانی کو یاد کرتے ہوئے اس بات کا عزم کیا کہ وہ ظلم و ناانصافی کے خلاف ہمیشہ آواز اٹھائیں گے، آخر میں مظلومین فلسطین کے حق میں پلے کارڈز بھی بلند کئے گئے۔ آخر میں ڈویژنل صدر آئی ایس او حسن رضا نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور اپنے خیالات کا اظہار بھی کیا، پروگرام کا اختتام دعائے امام زمانہ (عج) سے کیا گیا، جس کے بعد نماز باجماعت بھی ادا کی گئی۔ مزید احوال اس ویڈیو رپورٹ میں ملاحظہ فرمائیں۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1159545

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1159545/پشاور-ا-ئی-ایس-او-کے-زیراہتمام-پروقار-یوم-حسین-کی-ویڈیو-رپورٹ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com