QR CodeQR Code

جماعت اسلامی کے رہنماء مولانا عبدالحق ہاشمی سے حق دو عوام کو مہم کے حوالے سے خصوصی گفتگو

10 Sep 2024 21:18

اسلام ٹائمز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مولانا عبدالحق ہاشمی نے حق دو عوام کو تحریک کی وجوہات اور مقاصد کے حوالے سے بتایا۔ انہوں نے کہا کہ یہ تحریک عوام الناس میں آگاہی پیدا کرنے کے لئے چلائی جا رہی ہے۔ حکومت کے اوپر بھی اس کے ذریعے ایک دباؤ پیدا کی جا رہی ہے کہ وہ چوری چکاری سے باز آ جائے، مستقبل میں بھی دوبارہ احتجاج، جلسوں، دھرنوں، ہڑتالوں اور ریلیوں کا راستہ اپنایا جا سکتا ہے، جماعت اسلامی کی جانب سے حکومت کو دیئے گئے 45 دن مکمل ہونے پر لائحہ عمل کے حوالے سے مشاورت بھی جاری ہے۔


مولانا عبدالحق ہاشمی جماعت اسلامی کے رہنماء ہیں۔ جو بلوچستان میں جماعت کے صوبائی امیر کے طور اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ وہ 1963 میں بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں پیدا ہوئے اور ابتدائی تعلیم و حفظ قرآن پاک کی منزلیں اپنے گھر میں ہی طے کیں۔ مولانا عبدالحق صاحب نے پنجاب یونیورسٹی سے بی اے، وفاق المدارس سے ایم اے اسلامیات کی ڈگری حاصل کی اور پھر مدینہ یونیورسٹی سے ایل ایل ایم شریعہ کا امتحان پاس کیا۔ انہوں نے 1983 سے 1985 تک سعودی ریڈ کریسنٹ میں بطور اکاؤنٹ آفیسر کام کیا۔ 1990 سے 1996 تک مدارس بلوچستان کمیٹی کے ناظم رہ چکے ہیں۔ 1996 سے 1999 تک جماعت اسلامی بلوچستان کے صوبائی سیکرٹری  رہے اور 2003 سے 2009 تک بلوچستان میں جماعت اسلامی کے صوبائی امیر رہے۔ انکی جانب سے مختلف علاقائی زبانوں میں دعوت تبلیغ کا سلسلہ جاری ہے۔ وہ 2000 سے 2008 تک الخدمت فاؤنڈیشن بلوچستان کے صدر رہے۔ مولانا عبدالحق ہاشمی کی جانب سے 1992 سے تدریس علوم اسلامیہ (تفسیر، حدیث، فقہ و لغت) کا سلسلہ جاری ہے۔ وہ وفاقی شرعی عدالت اسلام آباد میں 1999 سے اعزازی مشیر ہیں اور یورپ، ایشیاء اور افریقہ کے مختلف ممالک میں منعقدہ مختلف کانفرنسز اور سیمینارز میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ مختلف جرائد و رسائل میں آپ کے علمی و تحقیقی مقالات چھپتے ہیں۔ اسلام ٹائمز سے  خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مولانا عبدالحق ہاشمی نے حق دو عوام کو تحریک کی وجوہات اور مقاصد کے حوالے سے بتایا۔ انہوں نے کہا کہ یہ تحریک عوام الناس میں آگاہی پیدا کرنے کے لئے چلائی جا رہی ہے۔ حکومت کے اوپر بھی اس کے ذریعے ایک دباؤ پیدا کی جا رہی ہے کہ وہ چوری چکاری سے باز آ جائے۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں بھی دوبارہ احتجاج، جلسوں، دھرنوں، ہڑتالوں اور ریلیوں کا راستہ اپنایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کی جانب سے حکومت کو دیئے گئے 45 دن مکمل ہونے پر لائحہ عمل کے حوالے سے مشاورت بھی جاری ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/islamtimesurofficial


خبر کا کوڈ: 1159133

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1159133/جماعت-اسلامی-کے-رہنماء-مولانا-عبدالحق-ہاشمی-سے-حق-دو-عوام-کو-مہم-حوالے-خصوصی-گفتگو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com