QR CodeQR Code

یوم بحریہ، گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی یادگار شہداء پر حاضری

9 Sep 2024 23:57

اسلام ٹائمز: اپنے خطاب میں کامران ٹیسوری نے کہا کہ یوم بحریہ پر پاک بحریہ کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں، نیوی کے شہداء اور غازیوں کی بدولت آج ہمارے سمندر اور سمندری وسائل محفوظ ہیں، نیوی کے افسران اور جوانوں کا جذبہ ایمانی ملک و قوم کے ہر فرد کے لیے قیمتی سرمایہ ہے۔


اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے نیول ڈاکیارڈ کراچی میں منقعدہ  ُپروقار تقریب میں یادگار شہداء پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کا نظرانہ پیش کیا۔ اس موقع پر کمانڈر کوسٹ وائس ایڈمرل راجہ رب نواز اور دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں کامران ٹیسوری نے کہا کہ یوم بحریہ پر پاک بحریہ کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں، نیوی کے شہداء اور غازیوں کی بدولت آج ہمارے سمندر اور سمندری وسائل محفوظ ہیں، نیوی کے افسران اور جوانوں کا جذبہ ایمانی ملک و قوم کے ہر فرد کے لیے قیمتی سرمایہ ہے، مضبوط باہمت اور جذبہ ایمان سے بھرپور پاک بحریہ ملک کا عظیم سرمایہ ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1159012

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1159012/یوم-بحریہ-گورنر-سندھ-کامران-ٹیسوری-کی-یادگار-شہداء-پر-حاضری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com