دین و دنیا
زائر کی خصوصیات
6 Sep 2024 07:59
دین و دنیا پروگرام اسلام ٹائمز کی ویب سائٹ پر ہر جمعہ نشر کیا جاتا ہے، اس پروگرام میں مختلف دینی و مذہبی موضوعات کو خصوصاً امام و رہبر کی نگاہ سے، مختلف ماہرین کے ساتھ گفتگو کی صورت میں پیش کیا جاتا ہے۔ ناظرین کی قیمتی آراء اور مفید مشوروں کا انتظار رہتا ہے۔
ہفتہ وار پروگرام دین و دنیا
موضوع: زائر کی خصوصیات
میزبان: محمد سبطین علوی
مہمان: حجہ الاسلام والمسلمین سید ضیغم رضوی
پیشکش: سید انجم رضا
تاریخ ریکارڈنگ: 30 اگست 2024
اگست سیریز، اربعین اسپیشل
موضوعات گفتگو:
▪️فلسفه زیارت کیا ہے؟
▪️ارکان زیارت: مزور(آئمہ اطہار)اور مزار کی خصوصیات
▪️زیارت کرنے والے کی خصوصیات
خلاصہ گفتگو:
اربعین امام حسین علیہ السلام موجودہ زمانے میں ایک معجزے سے کم نہیں ہے کہ جس میں تمام انسان خواہ وہ کسی بھی دین و مکتب سے تعلق رکھتے ہوں زیارت امام کے لیے اتے ہیں۔
اسلامی فرہنگ اور ثقافت میں اور خصوصا شیعہ کی ثقافت میں زیارت اربعین پر بہت زیادہ تاکید کی گئی ہے اور بہت زیادہ ثواب بیان ہوا ہے اور ہم دیکھتے ہیں کہ شب جمعہ 15 شعبان اور خصوصا اربعین پر وہاں پہنچ کر امام حسین علیہ الصلوۃ والسلام کی زیارت کرنا مستحب اور بہت زیادہ ثواب کا حامل ہے۔
اربعین حسینی واک درحقیقت امام حسین کے استکبار کے خلاف اور ظلم کے خلاف پیغام کو پوری دنیا میں نشر کرنے کا باعث بن رہی ہے۔ عزاداری اور اربعین حسینی اس پیغام اور کربلائی جذبات کو زندہ کرنے کا باعث بنتا ہے۔
اور یہی وجہ ہے کہ اج کے دور میں جب فلسطین کے اندر ظلم اور بربریت ہو رہی ہے تو شیعیان امام اور محبان اہل بیت علیہ الصلوۃ والسلام اس ظلم کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار بنے ہوئے ہیں۔ اور غاصب اسرائیل کا طاقت کے ساتھ مقابلہ کر رہے ہیں
خبر کا کوڈ: 1158265