QR CodeQR Code

وزیراعلیٰ ہاوس سندھ میں سولر پینل دینے کی تقریب

29 Aug 2024 22:50

اسلام ٹائمز: تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ اگر ہم بھی پنجاب کی طرح سستی بجلی دے سکتے ہیں تو سولر پروگرام بھاڑ میں جائے لیکن اگر عوام کو دو مہینے ریلیف کے چکر میں 12 مہینے تکلیف ملتی ہے تو سولر نظام زیادہ بہتر ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ ہاوس سندھ میں سولر پینل تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری تھے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ، پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو، سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ سمیت دیگر پارٹی رہنما بھی موجود تھے۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ کو پنجاب میں سستی بجلی پروگرام کا جائزہ لینے کی ذمے داری دے دی۔ چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ وفاق سے بات کریں، اگر ہم بھی پنجاب کی طرح سستی بجلی دے سکتے ہیں تو سولر پروگرام بھاڑ میں جائے لیکن اگر عوام کو دو مہینے ریلیف کے چکر میں 12 مہینے تکلیف ملتی ہے تو سولر نظام زیادہ بہتر ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/islamtimesurofficial


خبر کا کوڈ: 1156949

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1156949/وزیراعلی-ہاوس-سندھ-میں-سولر-پینل-دینے-کی-تقریب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com