تجزیہ کار ڈاکٹر محمد حسین حسینی سے عالمی صورتحال سے متعلق خصوصی گفتگو
27 Aug 2024 21:19
اسلام ٹائمز کے نمائندہ کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے ڈاکٹر محمد حسین حسینی نے کہا کہ ایران کی جانب سے اسرائیل پر حملہ ضرور ہوگا۔ حملے میں تاخیر بھی ایک جنگی تھیکنیک ہے، جس کے ذریعے اسرائیل کو نقصانپہنچایا جا رہا ہے۔ انہوں نے تجزیہ کرتے ہوئے کہا کہ اربعین بھی ایک عنصر ہے جسکی وجہ سے حملے میں تاخیر کی گئی۔
بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر محمد حسین حسینی نے تہران یونیورسٹی سے بین الاقوامی تعلقات میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی ہے۔ وہ اس وقت الحمد اسلامک یونیورسٹی کوئٹہ میں بطور ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ سوشل سائینسز اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ جبکہ بلوچستان کے متعدد معروف اخبارات میں بطور صحافی اور کالم نگار کام کرچکے ہیں اور مقامی سیاست سمیت ملکی اور بین الاقوامی سیاست پر بھی کڑی نظر رکھتے ہیں۔ انہوں نے اپنی تعلیم کا آغاز آبائی شہر کوئٹہ سے کیا اور ماسٹرز تک صوبائی دارالحکومت میں ہی قیام پذیر رہے۔ بعد ازاں وہ اپنی تعلیم جاری رکھنے کیلئے ایران چلے گئے۔ انہوں نے اپنے طالب علمی کے دور میں بھی مختلف اداروں کیلئے ایک صحافی اور کالم نگار کی حیثیت سے اپنا کام جاری رکھا۔ اسلام ٹائمز کے نمائندہ کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے ڈاکٹر محمد حسین حسینی نے کہا کہ ایران کی جانب سے اسرائیل پر حملہ ضرور ہوگا۔ حملے میں تاخیر بھی ایک جنگی تھیکنیک ہے، جس کے ذریعے اسرائیل کو نقصانپہنچایا جا رہا ہے۔ انہوں نے تجزیہ کرتے ہوئے کہا کہ اربعین بھی ایک عنصر ہے جسکی وجہ سے حملے میں تاخیر کی گئی۔ انکا کہنا تھا کہ اردن اور مصر اسرائیل کے سامنے بے بس ہے، جسکی وجہ سے وہ اسکا ساتھ دیتے ہیں۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/islamtimesurofficial
خبر کا کوڈ: 1156509