اسکردو، اربعین حسینی کے اجتماع سے سید علی رضوی کا اہم خطاب
27 Aug 2024 17:21
صوبائی سربراہ ایم ڈبلیو ایم کا کہنا تھا کہ ہم حسینی لوگ ہیں، ہمارے پاس حسینؑ ہیں، کربلا ہے، ہم ڈرنے والے نہیں، دنیا کی کوئی بھی طاقت ہمیں شکست نہیں دے سکتی، ہمارے پہاڑوں پر ایک بھی پتھر اٹھایا تو ہم ان کے ہاتھ کاٹ دیں گے، روندو اور شگر کے عوام سے کہتا ہوں کہ ان کی معدنیات پر قبضے کیخلاف روڈ پر نکلیں ہم پورے گلگت بلتستان کو جام کر کے رکھ دیں گے۔
اسلام ٹائمز۔ اسکردو میں اربعین حسینی کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے معروف عالم دین اور صوبائی سربراہ ایم ڈبلیو ایم سید علی رضوی نے کہا کہ فلسطینیوں کو اب کوئی شکست نہیں دے سکتا کیونکہ انہوں بالآخر حسینؑ کو پہچان لیا ہے، جنہوں نے حسینؑ کو پہچانا ان کو دنیا کی کوئی طاقت شکست نہیں دے سکتی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اندھادھند طاقت کا استعمال کیا جا رہا ہے، عوام کی ننگی ویڈیو بنائی جا رہی ہے، انہیں بلیک میل کیا جا رہا ہے، طاقت کسی بھی مسئلے کا حل نہیں، یزید، صدام اور ضیاء نے بھی طاقت دکھائی تھی لیکن آج ان کے نام گالی بن چکے ہیں، گلگت بلتستان میں گرین ٹورزم کے نام پر طاقت کا استعمال کیا جا رہا ہے، زمینوں پر قبضے کیلئے اسمبلی ممبران کو خریدا جا چکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پائلٹ پراجیکٹ کے نام پر معدنیات پر قبضہ کرنے کی کوششیں ہو رہی ہیں، ہم حسینی لوگ ہیں، ہمارے پاس حسینؑ ہیں، کربلا ہے، ہم ڈرنے والے نہیں، دنیا کی کوئی بھی طاقت ہمیں شکست نہیں دے سکتی، ہمارے پہاڑوں پر ایک بھی پتھر اٹھایا تو ہم ان کے ہاتھ کاٹ دیں گے، روندو اور شگر کے عوام سے کہتا ہوں کہ ان کی معدنیات پر قبضے کیخلاف روڈ پر نکلیں ہم پورے گلگت بلتستان کو جام کر کے رکھ دیں گے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ: 1156293