QR CodeQR Code

سفر عشق کے مسافروں کا سفر آخرت (ویڈیو رپورٹ)

25 Aug 2024 14:34

اسلام ٹائمز: ورثاء اپنے پیاروں کی میتیں لے کر آبائی علاقوں کی طرف روانہ ہوگئے۔ اس سے قبل زائرین کی میتوں کی وطن روانگی سے پہلے یزد ہوائی اڈے پر تعزیتی تقریب بھی ہوئی تھی، اس تقریب میں یزد کے گورنر، مقامی حکام، علمائے کرام اور پاکستانی سفارتخانے کے حکام نے  شرکت کی۔


رپورٹ: سید عدیل زیدی

ایران بس حادثے میں شہید ہونے والے ’’سفر عشق کے مسافروں‘‘ کی میتیں لے کر ایئر فورس کا سی 130 طیارہ پاکستان پہنچا، اس موقع پر شہداء کے لواحقین بھی موجود تھے اور رقت آمیز مناظر دیکھے گئے۔ یاد رہے کہ پاکستان سے ایران روانہ ہونے والی زائرین کی بس کو 21 اگست کو ایرانی شہر یزد میں حادثہ پیش آیا تھا، جس میں 51 افراد سوار تھے، حادثے میں 28 زائرین شہید اور 23 زخمی ہوگئے تھے، 14 زائرین کی حالت تشویشناک ہے، زائرین میں سے زیادہ تر کا تعلق لاڑکانہ سے ہے۔ جیکب آباد ایئر بیس پر علامہ سید اسد اقبال زیدی کی اقتداء میں ادا کی گئی، نمازِ جنازہ میں سندھ کے صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ، کمشنر لاڑکانہ غلام مصطفی پھل، ایئر فورس افسران، علمائے کرام اور ورثاء نے شرکت کی جس کے بعد ورثاء اپنے پیاروں کی میتیں لے کر آبائی علاقوں کی طرف روانہ ہوگئے۔ اس سے قبل زائرین کی میتوں کی وطن روانگی سے پہلے یزد ہوائی اڈے پر تعزیتی تقریب بھی ہوئی تھی، اس تقریب میں یزد کے گورنر، مقامی حکام، علمائے کرام اور پاکستانی سفارتخانے کے حکام نے  شرکت کی۔ مزید احوال اس ویڈیو رپورٹ میں ملاحظہ فرمائیں۔


خبر کا کوڈ: 1156006

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1156006/سفر-عشق-کے-مسافروں-کا-ا-خرت-ویڈیو-رپورٹ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com