QR CodeQR Code

ایران بس حادثے میں شہید زائرین کی نماز جنازہ ادا

24 Aug 2024 15:46

جیکب آباد ایئر بیس پر علامہ سید اسد اقبال زیدی کی اقتداء میں ادا کی گئی نمازِ جنازہ میں سندھ کے صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ، کمشنر لاڑکانہ غلام مصطفی پھل، ایئر فورس افسران، علمائے کرام اور ورثاء نے شرکت کی جس کے بعد ورثاء اپنے پیاروں کی میتیں لے کر آبائی علاقوں کی طرف روانہ ہوگئے۔


اسلام ٹائمز۔ ایران بس حادثے میں جاں بحق 6 افراد کی میتیں کندھ کوٹ پہنچائی گئیں جہاں مقامی اسکول میں ان کی نماز جنازہ کے بعد تدفین کردی گئی۔ ضلعی انتظامیہ، شیعہ علماء کونسل کے رہنماؤں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے نمازِ جنازہ میں شرکت کی۔ اس کے علاوہ 2 خواتین سمیت 10 زائرین کی میتیں لاڑکانہ میں ان کے گھر منتقل کردی گئیں۔ قبل ازیں جیکب آباد ایئر بیس پر علامہ سید اسد اقبال زیدی کی اقتداء میں ادا کی گئی نمازِ جنازہ میں سندھ کے صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ، کمشنر لاڑکانہ غلام مصطفی پھل، ایئر فورس افسران، علمائے کرام اور ورثاء نے شرکت کی جس کے بعد ورثاء اپنے پیاروں کی میتیں لے کر آبائی علاقوں کی طرف روانہ ہوگئے۔ کراچی سے تعلق رکھنے والے زائرین کی میتوں اور زخمیوں کو ایئر ایمبولینس سے کراچی منتقل کیا گیا۔ حکام کے مطابق جاں بحق 2 زائرین اور 2 زخمیوں کا تعلق کراچی سے ہے۔ حادثے کے 7 زخمی اس وقت بھی ایران میں زیرِ علاج ہیں، زائرین میں سے زیادہ تر کا تعلق لاڑکانہ سے ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1155926

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1155926/ایران-بس-حادثے-میں-شہید-زائرین-کی-نماز-جنازہ-ادا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com