QR CodeQR Code

کسی صورت چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر اعتبار نہیں، صاحبزادہ حامد رضا کا خصوصی انٹرویو میں اہم انکشاف

22 Aug 2024 23:26

اپنے خصوصی انٹرویو میں صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا تھا کہ مختصر فیصلے پر ہم اعتبار نہیں کر سکتے، دو مرتبہ پہکے بھی فیصلے ہو چکے ہیں جن میں قاضی فائز عیسی نے بددیانتی کی، اس لیے تفصیلی فیصلہ آنے کے بعد علمائے کا کرام اپنا رد عمل دیں گے، ہمیں اس حوالے سے سپریم کورٹ پر کوئی اعتبار نہیں۔


صاحبزادہ حامد رضا سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین ہیں، وہ سنی اتحاد کونسل کے بانی چیئرمین صاحبزادہ فضل کریم کے فرزند ہیں، صاحبزادہ فضل کریم کی وفات کے بعد انہیں قائم مقام چیئرمین منتخب کیا گیا، تاہم بعد ازاں مجلس شوریٰ کے فیصلے کے بعد انہیں باقاعدہ چیئرمین سنی اتحاد کونسل بنا دیا گیا۔ تاحال سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین کے منصب پر فائز ہیں۔ اسوقت وہ پنجاب قرآن بورڈ کے چیئرمین بھی ہیں، اپنے والد کی نسشت پر قومی اسمبلی کا الیکشن بھی لڑ چکے ہیں لیکن کامیاب نہ ہوسکے۔ اتحاد بین المسلمین کے داعی ہیں، امریکی سازشوں کیخلاف عوامی بیداری کیلئے آواز اٹھاتے رہتے ہیں۔ عالم اسلام کے مسائل پر ہمیشہ غم زدہ رہتے ہیں، پوری امت کو ایک لڑی میں پرویا ہوا دیکھنا چاہتے ہیں، شیعہ سنی کی تفریق سے ہٹ کر امت کو مسلمان بن کر رہنے کی تلقین کرتے ہیں۔ دہشتگردی سے متاثر ہونے کیوجہ سے شدت پسندوں سے نالاں ہیں۔ حامد رضا نے سینیئر صحافی نادر بلوچ کو اسلام ٹائمز کیلئے خصوصی انٹرویو دیا ہے، جس میں تازہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1155600

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1155600/کسی-صورت-چیف-جسٹس-قاضی-فائز-عیسی-پر-اعتبار-نہیں-صاحبزادہ-حامد-رضا-کا-خصوصی-انٹرویو-میں-اہم-انکشاف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com