QR CodeQR Code

سینیٹر علامہ ناصر عباس جعفری کا پاراچنار سے واپسی پر خصوصی انٹرویو

20 Aug 2024 23:22

اپنے خصوصی انٹرویو میں سربراہ ایم ڈبلیو ایم کا کہنا تھا کہ جب میں پاراچنار دونوں اطراف کے وزٹ پر گیا تو ہر آنکھ ایک ہی پیغام دے رہی تھی کہ ہمیں امن چاہئے، جنگ نہیں چاہیئے، ریاستی اداروں نے جان بوجھ کر خاموشی اختیار کی، اس دوران پچاس افراد شہید ہوگئے۔ ان کا جوابدہ کون ہے؟۔


سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ ہیں۔ راولپنڈی کے علاقے شکریال سے تعلق ہے، جامع الحجت مدرسے کے سرپرست بھی ہیں۔ قم المقدس ایران سے علم دین حاصل کرنیکے بعد پاکستان تشریف لائے اور دین کی خدمت میں مصروف ہوگئے۔ ملت جعفریہ پاکستان کو سیاسی شعور دینے میں بھی علامہ ناصر عباس جعفری کا کردار نمایاں ہے۔ وحدت مسلمین کے حوالے سے بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ اتحاد امت کے داعی ہیں۔ تکفیریت کیخلاف بھی جدوجہد کی۔ حالیہ دنوں میں اہم سیاسی کامیابی سمیٹی ہے، قومی اسمبلی، پنجاب اسمبلی کے بعد سینیٹر شپ لینے میں بھی کامیاب ہوئے ہیں۔ پاراچنار وزٹ کے بعد علامہ ناصر عباس کے ساتھ سینئر صحافی نادر بلوچ نے خصوصی انٹرویو کیا ہے جو پیش خدمت ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1155177

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1155177/سینیٹر-علامہ-ناصر-عباس-جعفری-کا-پاراچنار-سے-واپسی-پر-خصوصی-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com