QR CodeQR Code

ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنما علامہ مقصود علی ڈومکی کا خصوصی انٹرویو

20 Aug 2024 15:18

اسلام ٹائمز کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنما کا کہنا تھا کہ اربعین امام حسین  ایثارو فدا کاری کا مظہر ہے، امام حسین علیہ السلام کی محبت دنیا کو جوڑ رہی ہے اور اسی محبت کے سائے میں ہم سب ایک ہیں، کربلا آج بھی مظلوموں کی سب سے بڑی حامی اور ظالموں کے لیے خوف کی علامت ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان اور بلوچستان کوئی مقبوضہ خطہ نہیں کہ قبضہ کیا جائے، لوگ مال غنیمت سمجھ کر اس پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں، اس ملک میں کون ہیں جو قبضہ کرنا چاہتے ہیں؟۔ 


علامہ مقصود علی ڈومکی کا تعلق صوبہ سندھ اور بلوچستان کے سنگم پر واقع ضلع جیکب آباد سے ہے، ان کا شمار انقلابی، فعال اور متحرک علمائے کرام میں ہوتا ہے۔ علامہ صاحب اس وقت مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی کی حیثیت سے ملی و قومی فرائض ادا کر رہے ہیں، جبکہ اس سے قبل ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ترجمان، سندھ کے سیکرٹری جنرل اور اس سے پہلے ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے سیکرٹری جنرل بھی رہ چکے ہیں۔ علامہ مقصود علی ڈومکی ہمیشہ ملی معاملات کے حل میں پیش پیش رہتے ہیں اور ملکی و بین الاقوامی حالات پر بھی اچھی نظر رکھتے ہیں۔ اسلام ٹائمز نے موجودہ ملکی صورتحال، محرم الحرام اور چہلم سید الشہداء کے حوالے سے اُن کا انٹرویو کیا جو حاضر خدمت ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1154946

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1154946/ایم-ڈبلیو-کے-مرکزی-رہنما-علامہ-مقصود-علی-ڈومکی-کا-خصوصی-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com