QR CodeQR Code

نوجوان ڈیجیٹل دنیا میں روزگار کیلئے انفارمیشن ٹیکنالوجی کو اپنائیں، وزیراعلیٰ سندھ

17 Aug 2024 13:51

وزیراعلی سندھ کو گوگل ٹیکنالوجیز کے ذریعے مقامی طور پر تیارہ کردہ مقصد ایپ کے اثرات سے بھی آگاہ کیا گیا اور بتایا گیا کہ صرف ایک ماہ مقصد ایپ استعمال کرنے والے طلبہ کی کارکردگی دوسرے طلبہ کے مقابلے میں چوبیس اعشاریہ تین فیصد بڑھ گئی۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے زور دیا ہے کہ آج کی ڈیجیٹل دنیا میں روزگار کے مواقع تلاش کرنے کیلئے نوجوان انفارمیشن ٹیکنالوجی کو اپنائیں، آئی ٹی سیکٹر  میں ایسے کئی ہنر موجود ہیں جن کے ذریعے گھر بیٹھے روزگار حاصل کیا جا سکتا ہے۔ یہ بات انہوں نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں دس سرکاری جامعات اور ٹیک ویلی کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کی تقریب سے خطاب کے دوران کہی۔ اجلاس میں چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن سندھ پروفیسر طارق رفیع، سیکریٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی نور سموں، سیکریٹری جامعات و بورڈز عباس بلوچ، متعلقہ جمامعات کے وائس چانسلرز، گوگل کے مشیر تعلیم اور ٹیک ویلی کے سی ای او عمر فاروق نے شرکت کی۔

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ نوجوانوں اور بچوں کیلئے ضروری ہے کہ وہ ای کامرس، آرٹیفیشل انٹیلی جنس، اینی میشن، ویب ڈیزائننگ اور دیگر ہنر سیکھیں جس سے انہیں خود انحصاری حاصل ہوگی اور عالمی مارکیٹ میں مقابلے کے قابل ہو جائیں گے۔ وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا گیا سندھ بھر کے تعلیمی اداروں میں گوگل کروم بوک فراہم کردی گئی ہیں، محکمہ تعلیم کی مدد سے گوگل کروم بوک فراہم کی گئیں اور ٹیک ویلی نے اساتذہ کی تربیت کی ہے، گوگل کروم بوک ہلکے وزن، بیٹری زیادہ چلنے اور استعمال میں آسان ہونے کی وجہ سے سیکھنے سکھانے میں بہت مددگار ثابت ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 1154341

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1154341/نوجوان-ڈیجیٹل-دنیا-میں-روزگار-کیلئے-انفارمیشن-ٹیکنالوجی-کو-اپنائیں-وزیراعلی-سندھ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com