تجزیہ
بنگلادیش میں اقتدار کی جنگ
پس پردہ عوامل
13 Aug 2024 11:50
تجزیہ ایک ایسا پروگرام ہےکہ جس میں تازہ ترین مسائل کے بارے نوجوان نسل اور ماہر تجزیہ نگاروں کی رائے پیش کی جاتی ہے۔ آپکی رائے اور مفید تجاویز کا انتظار رہتا ہے۔ یہ پروگرام ہر اتوار کے روز اسلام ٹائمز پر نشر کیا جاتا ہے۔
ہفتہ وار پروگرام تجزیہ انجم رضا کے ساتھ
موضوع :بنگلہ دیش میں عوامی بغاوت یا سیاسی اپ سیٹ؟
مہمان: کاشف علی ( صحافی، سیاسی تجزیہ نگار)
میزبان و پیشکش: سید انجم رضا
13 اگست 2024
اہم نکات:
حسینہ واجد حکومت کا کریڈٹ معاشی اصلاحات ہے
پاکستان میں بھی اس بنا پہ کبھی بنگلہ دیش ماڈل حکومت کا خیال پیش کیا گیا تھا
بنگلہ دیش میں احتجاجی تحریک نوجوان طلبا نے کوٹہ سسٹم کے خلاف شروع کی
سپریم کورٹ کے فیصلہ کے بعد تحریک میں مزید شدت پیدا ہوگئی
اس تحریک میں سول سوسائٹی اور اپوزیشن بھی شریک ہوگئی
گزشتہ پندرہ برس سے اپوزیشن اور مخالفین کو حسینہ واجد حکومت کی فسطائیت کا سامنا تھا
تحریک میں تین سو زائد افراد کے جاں بحق ہونے نے جلتی پہ تیل کا کام کیا
بنگلہ دیش کی فوج نے بھی حسینہ واجد کا ساتھ دینے سے انکار کردیا تھا
حسینہ واجد کے ملک چھوڑنے کی وجہ بنگلہ دیش کی سیاست کا خوں ریزی سے بھرا ہونا بھی ہے
نئے چیف ایڈوائزر نوبل انعام یافتہ ڈاکٹر محمد یونس ایک ٹیکنو کریٹ ہیں
تاریخی طور پہ بنگالی عوام ہمیشہ سے سیاسی طور پہ متحرک قوم ہیں
برصغیر میں آزادی کی تحریک، مسلم لیگ کا قیام اور تحریک پاکستان بنگال سے شروع ہوئی تھی
بندے ماترم کو قومی ترانہ بنانے کے خلاف تحریم بھی بنگال سے شروع ہوئی
بنگالی قوم اپنی حقوق کے حوالے سے ہمیشہ سے متحرک قوم ہے
خبر کا کوڈ: 1153675