علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی وفد کے ہمراہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے ملاقات
ملاقات میں پارہ چنار کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی گفتگو
10 Aug 2024 14:10
وفد میں سابق وزیر داخلہ شہریار خان آفریدی، سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین ایم این اے صاحِبزادہ حامد رضا، پارہ چنار کے ایم این اے حمید حسین، مرکزی جنرل سیکرٹری ایم ڈبلیو ایم ناصر عباس شیرازی،بایم این اے ہنگو یوسف خان، ایم این اے بنوں مولانا نسیم علی شاہ، صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم، ایم پی اے داؤد شاہ، ایم پی اے شفیع جان اور چیئرمین تحصیل گمبٹ ساجد اقبال شامل تھے۔
اسلام ٹائمز۔ چیئرمین مجلس وحدت مسلمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی سربراہی میں سابق وزیر داخلہ شہریار خان آفریدی، سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین ایم این اے صاحِبزادہ حامد رضا، پارہ چنار کے ایم این اے حمید حسین، مرکزی جنرل سیکرٹری ایم ڈبلیو ایم ناصر عباس شیرازی،بایم این اے ہنگو یوسف خان، ایم این اے بنوں مولانا نسیم علی شاہ، صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم، ایم پی اے داؤد شاہ، ایم پی اے شفیع جان اور چیئرمین تحصیل گمبٹ ساجد اقبال نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پارہ چنار کی موجودہ صورتحال پر اور پارہ چنار میں امن و امان کے حوالے سے تفصیلی میٹنگ ہوئی۔
خبر کا کوڈ: 1153117