QR CodeQR Code

سندھ حکومت نے صوبے کے مسائل کے حل کیلئے صدر مملکت سے مدد مانگ لی

8 Aug 2024 15:21

ناصر شاہ نے درخواست کی کہ صدر وفاق سے متعلق سندھ کے مسائل کے حل میں کردار ادا کریں۔ صدر مملکت نے تمام صوبوں کے وفاق سے متعلق مسائل کے حل میں کردار جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔


اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت آصف زرداری سے وزیر توانائی سندھ ناصر حسین شاہ نے ملاقات کی اور وفاق حکومت سے متعلق سندھ کے مسائل کے حل میں مدد مانگ لی۔ ناصر شاہ نے درخواست کی کہ صدر وفاق سے متعلق سندھ کے مسائل کے حل میں کردار ادا کریں۔ صدر مملکت نے تمام صوبوں کے وفاق سے متعلق مسائل کے حل میں کردار جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

آصف زرداری کو وزیر توانائی نے سندھ میں توانائی کے منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔ صدر زرداری نے کہا کہ توانائی کے موجودہ بحران میں سولر انرجی پر انحصار کو بڑھانا ہوگا۔ ناصر شاہ نے کہا کہ شمسی توانائی سے متعلق سندھ حکومت موثر اقدامات پر عمل درآمد کر رہی ہے۔ وزیر توانائی سندھ نے صدر کو سندھ میں منصوبہ بندی محکمے کی کارکردگی سے بھی آگاہ کیا۔


خبر کا کوڈ: 1152726

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1152726/سندھ-حکومت-نے-صوبے-کے-مسائل-حل-کیلئے-صدر-مملکت-سے-مدد-مانگ-لی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com