ویلاگ
اسماعیل ہانیہ کی شہادت/ ایران میں خونخواہی کا مطالبہ
پارہ چنار کے حالات
4 Aug 2024 09:54
ویلاگ اسلام ٹائمز اردو کی پیشکش ہے، جس میں اہم خبروں سے متعلق مفید تبصرے پیش کئے جاتے ہیں۔ ہر ہفتے کے روز، مختصر و مفید ویلاگز، دیکھنے و سننے والوں کی خدمت میں پیش کئے جائیں گے۔ سامعین سے گزارش ہے کہ یوٹیوب چینل سبسکرائب کریں اور اپنی مفید آراء سے مطلع فرمائیں۔
Hamas Political Chief Ismail Haniyeh Assassinated in Iran | Iran Statement on Israel | Vlog
پاراچنار میں دہشت گردی پاکستان بھر میں احتجاج اور دھرنوں کی کال
ہم اپنے عزیز مہمان کا بدلہ لینا اپنا فرض سمجھتے ہیں،رہبر مسلمین
اسماعیل ہنیہ کے قتل کاجواب ضرور دیا جائے گا،حماس
ہفتہ وار پروگرام : وی لاگ
وی لاگر: سید عدنان زیدی
4 اگست 2024
پاکستان کے علاقہ کُرم ایجنسی پاراچنار میں دہشت گردوں کا ماٹر گولوں اور راکٹوں سمیت جدید اسلحہ کی مدد سے خوفناک حملہ 40 شیعہ مسلمان شہید اور سینکڑوں زخمی گذشتہ ایک ہفتہ سے جاری ان حملوں میں تحرک طالبان پاکستان،تکفیری گروہ اور افغان طالبان ملوث ہیں پارا چنار کے لوگوں کا کہنا ہے کہ ہمارے قتل عام میں سیکیورٹی ادارے زمہ دار ہیں اگر ہمارے سیکیورٹی ادارے ہمیں تحفظ فراہم کرتے اور ان دہشت گردوں کے خلاف موثر کاروائی عمل میں لاتے تو حالات اس نہج پر نہ ہوتے ۔ملک بھر میں شیعہ مکتب فکر کے لوگوں میں پارا چنار میں جاری اس جنگ کو لے کر شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے اسلام آباد میں آئی ایس او پاکستان اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیرِ اہتمام ایک بھرپور احتجاجی مظاہرے کا انعقاد کیا گیا مظاہرین نے تکفیریت کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے حکومت سے اور سیکیورٹی اداروں سے فوری طور پر پارا چنار کی جنگ بندی کروانے کا مطالبہ کیا اور تکفیری گروہوں سمیت تحریک طالبان پاکستان کے خلاف سخت کاروائی کا بھی مطالبہ کیا ہے۔مزید جمعہ کے روز ملک گیر احتجاج اور دھرنے کی بھی کال دے دی گئی ہے۔
حماس سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ہنیہ اپنے محافظ سمیت دہشت گردانہ حملے کے نتیجہ میں شہید کر دیے گئے اسماعیل ہنیہ ایرانی نو منتخب صدر ڈاکٹر مسعود پژشکیان کی تقربِ حلف برادری میں شرکت کے لیے گذشتہ روز ایران پہنچے تھے جہادِ اسلامی تحریک فلسطین کے جنرل سیکرٹری بھی ان کے ہمراہ تھے اس دوران انہوں نے رہبر مسلمین سید علی خامنہ ای اور ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پژشکیان سمیت دیگر اہم شخصیات سے ملاقاتیں بھی کیں اور مزاحمت کا پیغام پہنچایا اسماعیل ہنیہ مقبوضہ بیت المقدس اور مظلوم فلسطینی عوام کے سفیر تھے اور انہوں نے لمحہ بہ لمحہ دنیا بھر کے لوگوں کو غاصب صہیونی ریاست کے مظالم سے نہ صرف خبردار کیا بلکہ امداد کی اپیل بھی کی اسماعیل ہنیہ نے اپنے خاندان کے6 افراد کی قربانی دے کر بھی مزاحمت کے پاکیزہ راستے کو ترک نہیں کیا۔
ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پژشکیان نے کہا ہے کہ صہیونی بہت جلد اس بزدلانہ دہشت گردی کے نتائج دیکھیں گے۔
اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب اور سفیر امیر سعید ایروانی نے احتجاج ریکارڈ کرواتے ہوئے اقوام متحدہ کو خبردار کیا ہے کہ ایران صہیونی جارحیت کا جواب دینے کے قانونی حق سے فائڈہ اٹھانے میں بالکل بھی دریغ نہیں کرے گا اور اقوام متحدہ کے آرٹیکل 51 کے تحت صہیونی غاصب حکومت کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا جس کا ایران مکمل طور پر قانونی جواز رکھتا ہے۔
اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر ایران میں مکمل طور پر 3 روزہ سوگ کا سرکاری اعلان کر دیا گیا۔
ابتدائی تحقیقاتی رپورٹس کے مطابق شہید اسماعیل ہنیہ پر فائر کیا جانے والا نوتام میزائل اسرائیلی ساخت کا تھا جو کہ گیسٹ ہاوس کے اطراف میں موجود پہاڑیوں سے فائر کیا گیا جہاد اسلامی فلسطین کے سیکرٹری جنرل زیاد نخالہ سمیت دیگر اہم شخصیات بھی اسی گیسٹ ہاوس میں موجود تھیں تاہم وہ اس حملہ میں محفوظ رہیں۔
روسی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شہید اسماعیل ہنیہ کو ان کے واٹس ایپ کے زریعہ ٹریس کیا گیا۔
صہیونی موبائل فونز کے زریعہ سے ہائی پروفائلز کی جاسوسی کرتے ہیں موبال فون قاتل ہے سید حسن نصراللہ
اس رات ایک ہی نوعیت کے چار حملے مختلف ممالک میں کیے گئے جن میں سوڈان،لبنان اور عراق شامل ہیں لبنان میں حزب اللہ کے کمانڈر حاج محسن کی شہادت بھی اسی طرح کے حملہ سے ہوئے۔
شہید اسماعیل ہنیہ کا پاک خون رائیگاں نہیں جائے گا،ناصر کنعانی
گولان کے علاقہ میں مجدل الشمس پر کیا جانے والا میزائل حملہ اسرائیل نے خود کیا اور الزام حزب اللہ پر لگا دیا جس کی حزب اللہ نے سختی سے تردید کردی۔
حزب اللہ نے وارننگ پر مبنی وڈیو جاری کر دی جس میں اسرائیلی المرقاوہ ٹینک کو تباہ کرتے ہوئے دکھایا گیا اور اسی وڈیو میں سربراہ حزب اللہ سید حسن نصراللہ کا بیان بھی شامل کر دیا جس میں سید حسن نصراللہ نے اسرائیل کو واضح خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر اسرائیل جنوبی لبنان میں اپنی فوجیں داخل کرنے کی غلطی کرے گا تو اسرائیل کا ایک بھی ٹینک محفوظ واپس نہیں جائے گا اور اس کے فوجیوں کے لیے جنوبی لبنان کو قبرستان بنا دیں گے۔
اسرائیلی فوج میں ایک اور فوجی جوان کی خودکشی کا واقعہ رپورٹ صہیونی زرائع ابلاغ کے مطابق طوفان الاقصیٰ آپریشن سے اب تک اسرائیلی فوجیوں میں خود کشی کے کئی واقعات پیش آچکے صیہونی فوجی زہنی طور پر مفلوج ہو چکے ہیں جو کہ اسرائیل کی واضح شکست کا اعلان ہے۔
ناظرین اگر آپ ہمارے چینل پر نئے ہیں تو جلدی سے اس کو سبسکرائب کرلیجئیے گھنٹی کے بٹن کو دبا دیجئیے اور مزید مستند خبروں و اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئیے ہماری ویب سائٹ
www.islamtimes.org
انسٹا گرام اور فیس بک پہ ہمیں فالو کیجئیے جزاک اللہ خیرا۔
#ismailhaniye
#iranattackisrael
خبر کا کوڈ: 1151867