QR CodeQR Code

ہم رضائے الہیٰ کے سوا کسی چیز کا اظہار نہیں کرینگے، شہید ہنیہ کی بہو کا پیغام

31 Jul 2024 18:13

اپنے ایک ویڈیو پیغام میں حماس کے سیاسی ونگ کے سربراہ کی بہو کا کہنا تھا کہ "میرے پیارے چچا ابوالعبد الہنیہ، مجاہدین صادق میں شامل ہوگئے ہیں۔ وہ اپنے بچوں اور خالص خون میں شامل ہوگئے ہیں، وہ ایک عظیم اور بہادر کمانڈر تھے۔


اسلام ٹائمز۔ شہید اسماعیل ہنیہ کی بہو نے، جن کے شوہر کو بھی کچھ عرصہ قبل شہید کیا گیا تھا، انہوں نے تہران میں حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ کی شہادت پر ایک ویڈیو پیغام میں اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ فارس نیوز کے مطابق اسماعیل ہنیہ کی بہو نے ایک ویڈیو پیغام میں تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ کی شہادت پر ردعمل کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ "خدا کے فیصلے اور تقدیر سے مطمئن دل کے ساتھ" وہ ایک ایسے شخص کی شہادت پر تعزیت کرتی ہیں، جسے کسی تعارف کی ضرورت نہیں تھی۔ "میں اپنے چچا، اپنے عزیز، اپنے والد، اپنے سر کے تاج اور اپنی آنکھوں کی روشنی کے لیے دعا کرتی ہوں۔"

حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ کی بہو، جن کے شوہر کو بھی صیہونی حکومت نے عید الاضحیٰ کے موقع پر شہید کر دیا تھا، انہوں نے کہا کہ "میرے پیارے چچا ابوالعبد الہنیہ، مجاہدین صادق میں شامل ہوگئے ہیں۔ وہ اپنے بچوں اور خالص خون میں شامل ہوگئے ہیں، وہ ایک عظیم اور بہادر کمانڈر تھے۔ ہم خدا کی رضا کے سوا کسی چیز کا اظہار نہیں کرتے۔" انہوں نے خداوند متعال سے صبر اور اجر کے لئے دعا کی اور کہا کہ "ہمیں اس بات کی تسلی ہے کہ یہ دنیا فانی ہے اور ہم دوبارہ اس جنت میں ملیں گے، جو زمین و آسمان کی طرح وسیع ہے، اے رہبر امت خدا حافظ۔


خبر کا کوڈ: 1151164

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1151164/ہم-رضائے-الہی-کے-سوا-کسی-چیز-کا-اظہار-نہیں-کرینگے-شہید-ہنیہ-کی-بہو-پیغام

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com