QR CodeQR Code

کوئٹہ، پارا چنار کی صورتحال پر ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے رہنماؤں کی پریس کانفرنس

31 Jul 2024 21:17

اسلام ٹائمز: علامہ علی حسنین و دیگر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے سازشی عناصر نے پارا چنار میں زمین کے تنازعے سے فائدہ اٹھایا اور قتل غارت کا سلسلہ شروع ہوا۔ قانون نافذ کرنیوالے اداروں کا کام ہی یہ ہے کہ ان فسادات کا راستہ روکیں۔


مجلس وحدت مسلمین بلوچستان رہنماؤں نے پارا چنار کی حالیہ صورتحال کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کرم کے حالیہ تنازعہ کو حل کیا جائے۔ یہ بات انہوں نے کوئٹہ پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے دیگر رہنماء علامہ ولایت حسین جعفری، سید اقبال شاہ طوری اور دیگر کابینہ اراکین بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے نائب صدر علامہ علی حسنین حسینی نے کہا کہ سازشی عناصر نے پارا چنار میں زمین کے تنازعے سے فائدہ اٹھایا اور قتل غارت کا سلسلہ شروع ہوا۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کام ہی یہ ہے کہ ان فسادات کا راستہ روکیں۔ اب تک پارا چنار میں 35 افراد شہید ہو چکے ہیں، جبکہ خواتین و بچوں سمیت دسیوں کی تعداد میں لوگ زخمی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارا چنار کے لوگوں پر بھاری اسلحے سے فائرنگ کی جاتی ہے۔ اہم سوال یہ ہے کہ ایسے تنازعات میں ہماری حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے کہاں ہیں۔ علامہ علی حسنین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس تنازعے کو جلد از جلد خاتمہ دے تاکہ پارا چنار میں امن و امان کی صورتحال برقرار رہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1151123

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1151123/کوئٹہ-پارا-چنار-کی-صورتحال-پر-ایم-ڈبلیو-بلوچستان-کے-رہنماؤں-پریس-کانفرنس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com