QR CodeQR Code

اسماعیل ہنیہ کی ایران میں ٹارگٹ کلنگ کے اہداف، تجزیہ کار آغا نقی ہاشمی کا اہم انٹرویو

31 Jul 2024 15:38

حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی جمہوری اسلامی ایران میں ٹارگٹ کلنگ اور اسکے پس پردہ اسرائیل و امریکا کے اصل اہداف کیا ہیں؟ ان سمیت دیگر متعلقہ و اہم سوالات کے جوابات جاننے کیلئے سینیئر تجزیہ کار و ریسرچ اسکالر آغا نقی ہاشمی کا خصوصی ویڈیو انٹرویو ضرور سنیئے اور احباب و اقارب کیساتھ بھی شیئر کیجیئے۔


سینیئر تجزیہ کار و ریسرچ اسکالر حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا نقی ہاشمی کا بنیادی تعلق پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی سے ہے، وہ قم سے فارغ التحصیل اور اسوقت جامعہ بعثت پاکستان سے وابستہ ہیں۔ وہ اس جامعہ کے بنیاد گزار افراد میں شمار کئے جاتے ہیں، انکا شمار اسلامی عقائد، تاریخ کی روشنی میں حالات حاضرہ پر بہترین تجزیہ نگاروں میں ہوتا ہے۔ عوام میں انکے بیانات اور تجزیئے ہمیشہ درست راہ کے حصول میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ ’’اسلام ٹائمز‘‘ نے مولانا نقی ہاشمی کیساتھ حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی ایران میں ٹارگٹ کلنگ اور اسرائیل و امریکا کے اہداف سمیت دیگر متعلقہ موضوعات کے حوالے سے انکی رہائشگاہ پر ایک مختصر نشست کی۔ اس موقع پر ان سے لیا گیا خصوصی انٹرویو پیش خدمت ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1151114

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1151114/اسماعیل-ہنیہ-کی-ایران-میں-ٹارگٹ-کلنگ-کے-اہداف-تجزیہ-کار-ا-غا-نقی-ہاشمی-کا-اہم-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com