QR CodeQR Code

اب ہم پاراچنار کی طرف نکلیں گے، سید علی رضوی نے اعلان کر دیا

30 Jul 2024 23:35

سکردو میں احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان کے صدر کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں بھی سازش کی جا رہی ہے کہ یہاں امن و امان کا مسئلہ پیدا ہو، تاکہ رینجرز کو تعینات کرسکیں۔ پاراچنار کا مسئلہ حل ہوا تو جی بی کا مسئلہ ہم خود حل کرینگے۔


اسلام ٹائمز۔ مظلومین پاراچنار کے حق میں بلتستان کے عوام سراپا احتجاج ہیں۔ اسی سلسلے میں سکردو میں احتجاجی جلسہ کیا گیا۔ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان کے صدر سید علی رضوی نے کہا کہ ضرورت پڑی تو پاراچنار جائیں گے، کربلا کا منظر تم پیش کرو گے تو خیبر کا منظر ہم پیش کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ پاراچنار ہمیشہ سے ہی حالت جنگ میں ہے۔ لیکن ریاست کی مسلسل خاموشی معنی خیز ہے اور لگتا ہے کہ پاراچنار میں دہشتگردوں کی پشت پر اسٹیبلشمنٹ کھڑی ہے۔ مقررین نے وارننگ دی کہ اگر پاراچنار کے مومنین پر مسلط جنگ نہ روکی گئی تو پورے پاکستان سے لوگ عاشورا کی طرح باہر نکلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں بھی سازش کی جا رہی ہے کہ یہاں امن و امان کا مسئلہ پیدا ہو، تاکہ رینجرز کو تعینات کرسکیں۔ پاراچنار کا مسئلہ حل ہوا تو جی بی کا مسئلہ ہم خود حل کرینگے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1150945

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1150945/اب-ہم-پاراچنار-کی-طرف-نکلیں-گے-سید-علی-رضوی-نے-اعلان-کر-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com