QR CodeQR Code

کرم کی کشیدہ صورتحال پر اے این پی اور پی ٹی آئی کا موقف

30 Jul 2024 13:14

اسلام ٹائمز: اے این پی کے مرکزی جنرل سیکرٹری میاں افتخار حسین نے کہا کہ کرم کی صورتحال پر میری انجمن حسینیہ اور انجمن فاروقیہ کے ذمہ داران سے بات ہوئی ہے، دونوں جانب سے قیام امن کی خواہش کا اظہار ہوا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شہریار خان آفریدی نے فریقین سے اپیل کی ہے کہ وہ فوری طور پر سیزفائر کریں اور امن کیلئے کردار ادا کریں، انہوں نے بتایا کہ ان کی وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور سے بات ہوئی ہے۔


رپورٹ: سید عدیل زیدی

کرم میں جاری کشیدگی پر عوامی نیشنل پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فریقین سے فوری طور پر جنگ بندی کرنے اور اس حوالے سے حکومت سے کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اے این پی کے مرکزی جنرل سیکرٹری میاں افتخار حسین نے کہا کہ کرم کی صورتحال پر میری انجمن حسینیہ اور انجمن فاروقیہ کے ذمہ داران سے بات ہوئی ہے، دونوں جانب سے قیام امن کی خواہش کا اظہار ہوا ہے، ہماری کوشش تھی کہ دونوں انجمنوں کو اکٹھا بٹھایا جائے اور مسئلہ کا فوری حل تلاش کیا جائے، تاہم موجودہ حالات میں ایسا ممکن نہ ہوسکا، لیکن دونوں جانب سے ہمیں کہا گیا ہے کہ ہم جنگ بندی چاہتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اے این پی نے اس حوالے سے جرگہ تشکیل دے دیا ہے, جو جلد اپنی کوششیں شروع کرے گا۔ علاوہ ازیں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شہریار خان آفریدی نے فریقین سے اپیل کی ہے کہ وہ فوری طور پر سیزفائر کریں اور امن کیلئے کردار ادا کریں، انہوں نے بتایا کہ ان کی وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور سے بات ہوئی ہے، انہوں نے وفاقی اور صوبائی حکومت سے قیام امن کیلئے کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے، مزید احوال اس ویڈیو رپورٹ میں ملاحظہ فرمائیں۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1150840

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1150840/کرم-کی-کشیدہ-صورتحال-پر-اے-این-پی-اور-ٹی-ا-ئی-کا-موقف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com