QR CodeQR Code

کرم کی تازہ لڑائی کے حوالے سے صدر تحریک حسینی کے ساتھ خصوصی گفتگو

26 Jul 2024 23:10

تحریک حسینی کے صدر نے اپنے تازہ انٹرویو کے دوران کہا کہ مخالف فریق ایک طرف مظلومیت کا ڈھنڈورا پیٹتا ہے، دوسری طرف وہی جنگ بھڑکانے پر تلا ہوا ہے۔ ہمارا قومی موقف اب یہ ہے کہ انہیں جنگ کا اتنا شوق ہے تو ہمیں بھی کوئی مشکل نہیں، سال بھر جنگ چاہیں تو ہم پوری طرح تیار ہیں۔


علامہ سید تجمل حسین الحسینی کا تعلق ضلع کرم (لوئر تحصیل) کے علاقے ابراہیم زئی سے ہے۔ ابتدائی تعلیم اپنے گاؤں میں حاصل کرنے کے بعد، جامعۃ الشہید عارف الحسینی پشاور میں ابتدائی دینی علوم حاصل کرنے کے بعد اعلیٰ دینی علوم کے حصول کیلئے قم (ایران) چلے گئے۔ علامہ صاحب نے اپنے  اپنے کچھ دوستوں کے ساتھ ملکر ٹیکسلا میں ایک دینی درسگاہ نیز اسلام آباد میں ایتام کیلئے ایک جدید اکیڈمی کی بنیاد رکھی، جہاں بچوں کو دینی تعلیم کے علاوہ جدید دنیاوی تعلیم بھی دی جاتی ہے۔ 11 مارچ 2022ء کو تحریک حسینی کے صدر منتخب ہوئے۔ چنانچہ آجکل اسی پلیٹ فارم سے علاقائی سطح پر سیاسی، سماجی، قومی اور مذہبی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ کرم میں اسوقت چاروں طرف جاری لڑائی کے حوالے سے اسلام ٹائمز نے انکے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو کا اہتمام کیا ہے، جو پیش خدمت ہے۔  قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1150121

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1150121/کرم-کی-تازہ-لڑائی-کے-حوالے-سے-صدر-تحریک-حسینی-ساتھ-خصوصی-گفتگو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com