شہادت امام حسینؑ استعمار کے خلاف اور امن، وحدت و بیداری کا پیغام دیتی ہے
متحدہ علماء محاذ کے تحت پیغام شہادت امام حسینؑ سیمینار
24 Jul 2024 14:33
اسلام ٹائمز: سیمینار سے مولانا سلیم اللہ خان ترک، ڈاکٹر صابر ابومریم، سید شبر رضا، علامہ سید عقیل انجم، مولانا منظرالحق تھانوی، بشپ خادم بھٹو، پروفیسر ڈاکٹر سید شمیل احمد قادری حنبلی، مفتی محمد داؤد، سردار بابر عباسی، علامہ پیر عمران احمد نقشبندی، غلام یاسین، علامہ حسن شریفی، حکیم ابونصر عسکری، علامہ عبدالماجد فاروقی، مفتی وجیہہ الدین، علامہ مرتضیٰ خان رحمانی سلفی، علامہ پروفیسر عزیز الرحمن صادق سلفی، قاری محمد اقبال رحیمی و دیگر نے خطاب کیا۔
خصوصی رپورٹ
متحدہ علماء محاذ پاکستان کے زیر اہتمام بانی سربراہ مولانا محمد امین انصاری کی میزبانی، مرکزی سینئر وائس چیئرمین علامہ محمد حسین مسعودی کی زیر صدارت 17واں سالانہ پیغام شہادت نواسہ رسولؐ سیدنا امام حسینؑ سیمینار میں شریک مختلف مکاتب فکر کے جید علماء مشائخ، سیاسی زعماء، اقلیتی رہنماؤں سمیت وکلاء، دانشور، تاجر، صحافی و ممتاز شخصیات نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حسینیت حق کی فتح، یزیدیت کی موت ہے، شہادت امام حسینؑ استعمار کے خلاف اور امن، وحدت و بیداری کا پیغام دیتی ہے، مجاہدین فلسطین و کشمیر کو ظلم کے خلاف جرأت و قربانی کا سبق حسینیت سے ملا ہے، وقت کے موجودہ ظالم، جابر، استبدادی، طاغوتی، شیطانی، استعماری، یزیدی قوتوں کے خلاف جہاد و قربانی درس حسینیت ہے، امام حسینؑ نے اپنے نانا کے دین اسلام کی بقاء و تحفظ کیلئے اپنے پورے گھرانے کی جان قربان کردی، غزہ فلسطین کے مسلمان قبلہ اول بیت المقدس جہاں ختم النبیین امام الانبیاءﷺ نے تمام انبیاء کی امامت فرمائی کی بقاء و حفاظت کیلئے حسینی پرچم تلے اپنی جان، مال، عزت و آبرو اور لاکھوں بوڑھوں، بچوں، جوانوں، عورتوں کی لاکھوں کی تعداد میں تاحال عظیم قربانی دے رہے ہیں، امام حسینؑ نے پوری انسانیت کو ظلم و ظالم کے خلاف اور مظلوم کا ہر حال میں ہر سطح پر جرأت و بیداری کا پیغام دیا۔ سیمینار سے مولانا سلیم اللہ خان ترک، ڈاکٹر صابر ابومریم، سید شبر رضا، علامہ سید عقیل انجم، مولانا منظرالحق تھانوی، بشپ خادم بھٹو، پروفیسر ڈاکٹر سید شمیل احمد قادری حنبلی، مفتی محمد داؤد، سردار بابر عباسی، علامہ پیر عمران احمد نقشبندی، غلام یاسین، علامہ حسن شریفی، حکیم ابونصر عسکری، علامہ عبدالماجد فاروقی، مفتی وجیہہ الدین، علامہ مرتضیٰ خان رحمانی سلفی، علامہ پروفیسر عزیز الرحمن صادق سلفی، قاری محمد اقبال رحیمی و دیگر نے خطاب کیا۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ: 1149233