QR CodeQR Code

تجزیہ

اسلامی جمہوریہ کے نئے منتخب صدر

شخصیت اور افکار

22 Jul 2024 07:57

تجزیہ ایک ایسا پروگرام ہےکہ جس میں تازہ ترین مسائل کے بارے نوجوان نسل اور ماہر تجزیہ نگاروں کی رائے پیش کی جاتی ہے۔ آپکی رائے اور مفید تجاویز کا انتظار رہتا ہے۔ یہ پروگرام ہر اتوار کے روز اسلام ٹائمز پر نشر کیا جاتا ہے۔


ہفتہ وار تجزیہ
موضوع: ایران کے نئے  منتخب صدر  اور ان کی شخصیت
22 جولائی 2024

مہمان: ڈاکٹر سید راشد عباس نقوی
میزبان و پیشکش: سید انجم رضا
اہم نکات وخلاصہ:
ایران کی قیادت کا یہ کریڈٹ  ہے اتنے بڑے سانحے کے باوجود بروقت انتخابات منعقد کروائے
ایران ایک  ایسا اسلامی ملک ہے کہ جس کہ ہر اچھے قدم کو تنقیدی نظر سے دیکھا جاتا ہے
بیرونی اورمغربی میڈیا   ایران کے خلاف   پراپیگنڈے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتا
ایرانی قوم کا جذبہ قابل تحسین ہے کہ تمام تر مخالفانہ پراپیگنڈے کے باوجود میدانِ عمل میں رہتی ہے
موجودہ انتخابات کے حوالے سے مغربی میڈیا بے انتہا گمراہ کن منفی پراپیگنڈہ کیا
دُنیا کے دیگر ممالک کی نسبت ایران میں ٹرن آوٹ بہت بہتر ہے
چھ صدارتی امیدواروں کی بنا پہ پہلے مرحلے میں ٹرن آوٹ  بہتر نہ تھا
امیدواران کے  مابین  مباحثے آزادی رائے کی واضح دلیل ہیں
ڈاکٹر مسعود پزشکیان کی کامیابی کو مدمقابل امیدوار آغائے جلیلی نے دل سے قبول کیا ہے
نو منتخب صدر اپنے جوانی سے لیکر اب تک خط ِ امام خمینی کے پیرو ہیں
ڈاکٹر مسعود پزشکیان  اوائل انقلاب میں اسٹوڈنٹس لیڈر کے طور پہ بہت متحرک رہے ہیں
ڈاکٹر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ میں تو خود کو رہبر معظم کی ذات  میں گُم جانتا ہوں
ایران میں دائیں اور بازو کی سیاسی اصطلاحات فقط حکمتِ عملی کے فرق کے حوالے سے ہیں
نظریاتی  اعتقادی طور پہ اصلاح پسند اوراصول پسند ایک فکر رکھتے ہیں
نو منتخب صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کا نعرہ بھی آئین کی پابندی ہے
جمہوری اسلامی ایران کے آئین میں مظلوم کی حمایت اور مظلوم کی مخالفت ہے
ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے فلسطینی مقاومت کی حمایت کا کھل کر اعلان کیا ہے
حماس کے رہنما اسماعیل ہانیہ کو بھی ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے حمایت کا یقین دلایا ہے
ایران امریکہ سمیت ہر ملک سے مذاکرات کا ہمیشہ حامی رہا مگر ڈکٹیشن نہیں لیتا
ایران پہ سیاسی تبصرے کرنے کے لئے ایران کے آئین کو ضرور پڑھیں.
ایران کے حوالے سے  صرف مغربی میڈیا کے پراپیگنڈے پہ یقین نہ کیا کریں
 
 
 
 
 
 
 
 
 
سوالات
 ایام عزاداری اور امام حسین ؑاور آپ کے جانثاروں کا پوری دنیا میں غم منایا جا رہا ہے اس حوالے سے ایران میں کیا رسوم و رواج ہیں اور وہاں کس انداز میں شہادت امام عالی مقام برپا ہو رہی ہے ، ناظرین کو مختصر انداز میں آگاہ فرمائیں ؟
 
 
ایران میں صدارتی انتخابات اپنے مقررہ شیڈول میں منعقد ہو گئے ہیں اور ایران نے حقیقی جمہوریت کا ثبوت دیا جس انداز میں اس طرح ایمرجنسی میں الیکشن شیڈول دیا گیا بہرحال اس حوالے سے دونوں راونڈز میں ٹرن آوٹ اور انتخابی عمل کو کس نظر سے دیکھتے ہیں ؟
 
مسعود پزشکیان ایران کے نئے صدر انتخاب ہوئے ہیں ، ان کی شخصیت اور سابقہ ہمارے ناظرین کی دلچسپی کا باعث ہو گا، اس پر آگاہ فرمائیں ؟
 
ایرانی نئی حکومت کب تک اعلان ہو گی اور نئی حکومت کی پالیسیز اور خصوصاً خارجہ سیاست اور عالمی مقاومت کے ساتھ روابط نیز امریکہ اور روس کے حوالے سے کیا پیش منظر دیکھتے ہیں ؟
 
 
آخری سوال۔ پاکستان اور ایران کے تعلقات اور نئے صدر کے انتخاب کے بعد دونوں ممالک کے روابط کے حوالے سے کیا کہنا چاہیں گے ؟
 


خبر کا کوڈ: 1148931

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1148931/اسلامی-جمہوریہ-کے-نئے-منتخب-صدر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com