QR CodeQR Code

عزاداری امام حسینؑ اور فلسطین کی حمایت کیلئے بچوں کا جلوس

22 Jul 2024 20:34

کراچی میں محرم ورکشاپ کے زیر اہتمام بچوں کا جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوا اور اپنے مخصوص راستوں سے ہوتا ہوا اختتام پزیر ہوا۔ یہ جلوس معصوم فلسطین کے بچوں سے اظہار یکجہتی اور ہمارے بچوں میں احساس ہمدردی اور انسانیت کا درس عام کرنے کے لیے ارینج کیا گیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ دنیا بھر میں امام حسینؑ کی یاد میں عزاداری کا اہتمام کیا جاتا ہے اور شہدائے کربلا کے قاتل یزید سے اظہار برات کیا جاتا ہے۔ عزاداری کا مقصد بھی یہی ہے کہ ہر دور کے یزید سے اظہار برات کرنا، لہٰذا مجالس عزا میں ذکر امام حسینؑ یزیدیت کے لئے پریشانی کا باعث ہے کیونکہ یہ ذکر اہل ایمان کے دلوں میں ظلم کیخلاف کھڑے ہونے کا جذبہ پیدا کرتا ہے۔ اس ہی عنوان سے کراچی میں محرم ورکشاپ کے زیر اہتمام بچوں کا جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوا اور اپنے مخصوص راستوں سے ہوتا ہوا اختتام پزیر ہوا۔ یہ جلوس معصوم فلسطین کے بچوں سے اظہار یکجہتی اور ہمارے بچوں میں احساس ہمدردی اور انسانیت کا درس عام کرنے کے لیے ارینج کیا گیا تھا۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1148901

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1148901/عزاداری-امام-حسین-اور-فلسطین-کی-حمایت-کیلئے-بچوں-کا-جلوس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com