اگر عمران خان غدار ہے تو ہم سب غدار ہیں، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا انٹرویو
20 Jul 2024 23:56
اسلام ٹائمز کو دیئے گئے انٹرویو میں مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ اور سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ اپنی حدود میں رہے اور سیاسی معاملات میں مداخلت سے باز آئے، اگر آرٹیکل 6 لگنا ہے تو وہ آئین توڑنے والوں پر لگانا چاہیئے۔
سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ ہیں۔ راولپنڈی کے علاقے شکریال سے تعلق ہے، جامع الحجت مدرسے کے سرپرست بھی ہیں۔ قم المقدس ایران سے علم دین حاصل کرنیکے بعد پاکستان تشریف لائے اور دین کی خدمت میں مصروف ہوگئے۔ ملت جعفریہ پاکستان کو سیاسی شعور دینے میں بھی علامہ ناصر عباس جعفری کا کردار نمایاں ہے۔ وحدت مسلمین کے حوالے سے بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ اتحاد امت کے داعی ہیں۔ تکفیریت کیخلاف بھی جدوجہد کی۔ حالیہ دنوں میں اہم سیاسی کامیابی سمیٹی ہے، قومی اسمبلی، پنجاب اسمبلی کے بعد سینیٹر شپ لینے میں بھی کامیاب ہوئے ہیں۔ اسلام ٹائمز کے نمائندے نے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے تفصیلی گفتگو کی ہے، جو پیش خدمت ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ: 1148891