دین و دنیا
واقعہ کربلا کے اثرات
دینی، ثقافتی اور معاشرتی نگاہ سے
20 Jul 2024 13:22
دین و دنیا پروگرام اسلام ٹائمز کی ویب سائٹ پر ہر جمعہ نشر کیا جاتا ہے، اس پروگرام میں مختلف دینی و مذہبی موضوعات کو خصوصاً امام و رہبر کی نگاہ سے، مختلف ماہرین کے ساتھ گفتگو کی صورت میں پیش کیا جاتا ہے۔ ناظرین کی قیمتی آراء اور مفید مشوروں کا انتظار رہتا ہے۔
پروگرام دین و دنیا
واقعہ کربلا کے دینی، ثقافتی اور اجتماعی اثرات
میزبان: علامہ محمد سبطین علوی
مہمان : علامہ محمد عون علوی
پیشکش: سید انجم رضا
20 جولائی 2024
موضوعات گفتگو
موجودات عالم میں ہونے والے اثرات
واقعہ کربلا کے بعد سیاسی اور اجتماعی اثرات
موجودہ دور میں کربلا کے سیاسی اور اجتماعی اثرات
خلاصہ گفتگو
واقعہ کربلا کے بعد نہ صرف انسانی معاشروں پر سیاسی اور اجتماعی اور ثقافتی اثرات مرتب ہوئے، بلکہ تمام موجودات عالم میں مختلف قسم کے واقعات اور اثرات رونما ہوئے، ان میں مختلف مقامات پر مٹی کا سرخ ہو جانا، درختوں کا خون گریا کرنا، جنوں کا گریہ کرنا اور ملائکہ الہی کا گریہ کرنا شامل ہیں۔
واقعہ کربلا کے بعد جو سیاسی اور اجتماعی اثرات ظاہر ہوئے ان میں واقعہ حرہ ، توابین کا قیام، مختار کا قیام اور زید ابن علی کا قیام شامل ہیں اور اسی طرح سے دیگر بہت سارے قیام شامل ہیں۔
موجودہ دور میں بھی بہت سارے دینی اور ثقافتی اثرات بھی ظاہر ہوئے کہ جن میں ایک عاشورہ کی ثقافت ہے اور اسی طرح سے اربعین کا واقعہ ایک بہت ہی عمدہ مثال ہے کہ جس میں ہمیں ایثار اور قربانی کے جذبات نظر اتے ہیں اور اس فرہنگ اور ثقافت نے تمام دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔
اسی طرح سے سیاسی اور اجتماعی حوالے سے جو انقلابات موجودہ دور میں پیش ائے ان میں سب سے اہم اسلامی انقلاب ہے کہ جو ایران میں رونما ہوا۔
اسی طرح سے حزب اللہ لبنان اور حماس جیسی تحریکیں موجودہ دور میں اس واقعے کی عکاسی کرتی ہیں۔
خبر کا کوڈ: 1148627