QR CodeQR Code

قیام امام حسینؑ و تحریک آزادی فلسطین، علامہ باقر عباس زیدی کا خصوصی انٹرویو

21 Jul 2024 02:12

تحریک و قیام حضرت امام حسینؑ کے مقاصد و اہداف کیا تھے؟ تحریک امام حسینؑ کی روشنی میں یزید وقت کے خلاف قیام اور تحریک آزادی فلسطین کی حمایت؟ تحریک آزادی فلسطین پر تحریک امام حسینؑ کے اثرات؟ تحریک آزادی فلسطین و یزید وقت کے خلاف قیام سے متعلق پیروکاران امام حسینؑ کی ذمہ داری؟ سمیت دیگر متعلقہ و ایم سوالات کے جوابات جاننے کیلئے ایم ڈبلیو ایم سندھ کے صدر علامہ سید باقر عباس زیدی کا خصوصی ویڈیو انٹرویو ضرور سنیئے اور احباب و اقارب کیساتھ بھی شیئر کیجیئے۔


کراچی سے تعلق رکھنے والے معروف شیعہ عالم دین مولانا سید باقر عباس زیدی مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن و صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل ہیں، وہ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی سرپرست کونسل کے اہم رکن، جامعہ امامیہ کراچی کے مہتمم اور مدرسہ المہدیؑ کے مدرس بھی ہیں، وہ ملکی و بین الاقوامی امور پر گہری نگاہ رکھتے ہیں۔ پاکستان خصوصاََ کراچی سمیت سندھ بھر جہاں وہ ملّی حوالے سے فعال کردار ادا کرتے ہیں، وہیں وہ اتحاد بین المسلمین کے حوالے سے بھی فعال کردار ادا کر رہے ہیں، سیاسی و سماجی حلقوں میں انکی شخصیت صائب الرائے کی حیثیت رکھتی ہے۔ ’’اسلام ٹائمز‘‘ نے قیام و تحریک امام حسینؑ کی روشنی میں یزید وقت کے خلاف قیام اور تحریک آزادی فلسطین کی حمایت و دیگر متعلقہ موضوعات پر کراچی میں انکی رہائشگاہ پر نشست کی، اس موقع ہر انکے ساتھ کیا گیا خصوصی انٹرویو قارئین اور ناظرین کی خدمت میں پیش ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1148572

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1148572/قیام-امام-حسین-تحریک-ا-زادی-فلسطین-علامہ-باقر-عباس-زیدی-کا-خصوصی-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com