QR CodeQR Code

پاکستان کے حکمران اسرائیل کیساتھ کھڑے ہیں، سینیٹر علامہ ناصر عباس جعفری کا خصوصی انٹرویو

18 Jul 2024 19:45

اسلام ٹائمز کو دیئے گئے اپنے انٹرویو میں سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ عاشورہ ہمیں مزاحمت کا پیغام دیتا ہے، مظلوموں کا ساتھ دینے کا اعلان کرتا ہے، پاکستان کی حکمران اسرائیل اور امریکہ کے ساتھ کھڑے ہیں جبکہ عوام غزہ کے مظلوموں کے ساتھ کھڑے ہیں، ہم ظالموں کا تعاقب جاری رکھیں گے، کسی صورت ظالموں کے آگے سر نہیں جھکائیں گے۔


سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ ہیں۔ راولپنڈی کے علاقے شکریال سے تعلق ہے، جامع الحجت مدرسے کے سرپرست بھی ہیں۔ قم المقدس ایران سے علم دین حاصل کرنیکے بعد پاکستان تشریف لائے اور دین کی خدمت میں مصروف ہوگئے۔ ملت جعفریہ پاکستان کو سیاسی شعور دینے میں بھی علامہ ناصر عباس جعفری کا کردار نمایاں ہے۔ وحدت مسلمین کے حوالے سے بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ اتحاد امت کے داعی ہیں۔ تکفیریت کیخلاف بھی جدوجہد کی۔ حالیہ دنوں میں اہم سیاسی کامیابی سمیٹی ہے، قومی اسمبلی، پنجاب اسمبلی کے بعد سینیٹر شپ لینے میں بھی کامیاب ہوئے ہیں۔ یوم عاشور کے موقع پر اسلام ٹائمز کے نمائندے نے علامہ ناصر عباس جعفری سے تفصیلی گفتگو کی ہے، جو پیش خدمت ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1148397

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1148397/پاکستان-کے-حکمران-اسرائیل-کیساتھ-کھڑے-ہیں-سینیٹر-علامہ-ناصر-عباس-جعفری-کا-خصوصی-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com