QR CodeQR Code

کوئٹہ، یوم عاشورہ کا مرکزی جلوس برآمد

18 Jul 2024 19:14

اسلام ٹائمز: یوم عاشورہ کا مرکزی جلوس علمدار روڈ سے برآمد ہوا۔ جس میں عزاداروں نے ماتمداری کرتے ہوئے شہدائے کربلاء کو پرسہ دیا۔ نماز ظہرین میزان چوک میں ادا کی گئی۔ متعدد مقررین نے میزان چوک اور میکانگی روڈ پر مرکزی اسٹیج سے عزاداروں سے خطاب کیا۔


رپورٹ: اعجاز علی

صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں یوم عاشورہ کا مرکزی جلوس علمدار روڈ پر واقع امام بارگاہ نچاری سے برآمد ہوا۔ 37 دستوں پر مشتمل ماتمی جلوس میں 22 ماتمی دستے علمدار روڈ کے مختلف امامبارگاہوں اور 15 ماتمی دستے ہزارہ ٹاؤن سے تھے۔ عزاداروں نے اس موقع پر ماتمداری اور نوحہ خوانی کرتے ہوئے شہدائے کربلاء کو پرسہ دیا۔ مرکزی اسٹیج میزان چوک پر قائم کی گئی۔ جید عالم دین علامہ سید احمد کاظمی اور بلوچستان شیعہ کانفرنس کے صدر حاجی جواد رفیعی نے مرکزی اسٹیج سے خطاب کیا۔ بعد ازاں نماز ظہرین میزان چوک پر امام جمعہ علامہ سید ہاشم موسوی کی امامت میں ادا کی گئی، جس میں نمازیوں نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی۔ دوسری مجلس کے لئے امامبارگاہ کلاں میکانگی روڈ کے قریب اسٹیج کا انتظام کیا گیا، جس سے امام جمعہ علامہ علی حسنین حسینی، امام جمعہ علامہ سید ہاشم موسوی اور دیگر علماء و ذاکرین نے خطاب کیا۔ ماتمی جلوس مجلس عزاء کے بعد اپنی مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے آگے بڑھا۔ عزاداروں کے لئے مختلف اداروں اور اسکاؤٹس کی جانب سے سبیلیں، فری میڈیکل کیمپس اور نذر و نیاز کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ عزاداروں کی حفاظت کے لئے پولیس اور ایف سی کے دس ہزار سے زائد اہلکار تعیانت تھے، جبکہ جلوس کی سیف سٹی کیمروں کے ذریعے نگرانی بھی کی جا رہی تھی۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1148380

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1148380/کوئٹہ-یوم-عاشورہ-کا-مرکزی-جلوس-برآمد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com