QR CodeQR Code

عصر حاضر کی کربلا غزہ کو نہیں بھولیں گے، ناصر شیرازی کا خصوصی انٹرویو

16 Jul 2024 23:26

اسلام ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنماu نے کہا کہ غزہ پر مظالم کے پہاڑ توڑ دیئے گئے، اسلامی دنیا کے حکمران بے نقاب ہوگئے ہیں، عالمی ضمیر مردہ ثابت ہوئے، ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ظالموں کے مخالف بن کر رہیں۔


مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء سید ناصر عباس شیرازی پیشہ کے اعتبار سے قانون دان اور لاہور ہائیکورٹ میں پریکٹس کرتے ہیں۔ قبل ازیں وہ ایم ڈبلیو ایم میں مرکزی سیکرٹری سیاسیات کے عہدے پر بھی کام کرچکے ہیں، آجکل ایک تھنک ٹینک چلا رہے ہیں اور اس میں بطور صدر کام کر رہے ہیں۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر بھی رہ چکے ہیں، جبکہ انکا بنیادی تعلق پنجاب کے معروف ضلع سرگودھا سے ہے۔ انہوں نے تاریخ، بین الاقوامی تعلقات اور قانون میں ایم فل کیا ہے۔ آئی ایس او پاکستان کی مرکزی صدارت کے دوران متحدہ طلبہ محاذ کی قیادت بھی کرتے رہے ہیں۔ سید ناصر شیرازی ملکی اور عالمی حالات پر گہری نظر رکھنے والے تجزیہ کار ہیں، وہ اپنی تحریر و تقریر میں حقائق کی بنیاد پر حالات کا نہایت درست اور عمیق تجزیہ پیش کرتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ انٹرنیشنل ریلیشنز اور کرنٹ افیئرز سے دلچسپی رکھنے والے حلقوں میں انہیں بڑی پذیرائی حاصل ہے۔ اسلام ٹائمز نے انکا ایک اہم انٹرویو کیا ہے، جو پیش خدمت ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1148078

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1148078/عصر-حاضر-کی-کربلا-غزہ-کو-نہیں-بھولیں-گے-ناصر-شیرازی-کا-خصوصی-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com