اسلام آباد میں 9 محرم کا جلوس، علامہ ناصر عباس جعفری کی شرکت اور خطاب
16 Jul 2024 23:17
اسلام ٹائمز: شرکا سے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے خطاب بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہر دور کے یزید کے خلاف قیام کرنا ہم سب پر واجب ہے، کوئی بھی حاکم ہو وہ یزید بن جائے تو اس کے خلاف جہاد کرنا واجب ہے، خاموشی اختیار کرنا گناہ ہے۔
رپورٹ: نادر بلوچ
اسلام آباد میں نو محرم الحرام کا خصوصی جلوس امام بارگاہ اثنا عشری سے برآمد ہوا جو مختلف راستوں سے ہوتا ہوا واپس اسی امام بارگاہ اختتام پذیر ہوا۔ اس موقع پر علم تعزیہ اور ذولجناح برآمد کیے گئے، سبیلوں اور لنگر ونیاز کا خصوصی اہتمام کیا گیا۔ شرکا سے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے خطاب بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہر دور کے یزید کے خلاف قیام کرنا ہم سب پر واجب ہے، کوئی بھی حاکم ہو وہ یزید بن جائے تو اس کے خلاف جہاد کرنا واجب ہے، خاموشی اختیار کرنا گناہ ہے۔ سینئر صحافی نادر بلوچ نے خصوصی رپورٹ تیار کی ہے جو پیش خدمت ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ: 1148077