شرجیل میمن کی رہائشگاہ پر نیاز امام حسینؑ کا انعقاد
16 Jul 2024 22:22
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن کی رہائش گاہ پر نیاز امام حسین علیہ السلام کا انعقاد کیا گیا، جس میں عزاداروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
اسلام ٹائمز۔ امام حسین علیہ السلام اور ان کے رفقاء کی عظیم قربانی اور شہادت پر دنیا بھر میں ماتمی جلوسوں اور نیاز کا سلسلہ جاری ہے۔ عزاداران امام حسین (ع) جہاں مجالس عزا برپا کررہے ہیں وہیں نیاز امام حسینؑ کا سلسلہ بھی بڑی تعداد میں جاری ہے۔ اس ہی مناسبت سے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن کی رہائش گاہ پر نیاز امام حسین علیہ السلام کا انعقاد کیا گیا، جس میں عزاداروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر راول شرجیل کے علاوہ پیپلز پارٹی کے مقامی رہنما بھی موجود تھے۔
خبر کا کوڈ: 1148060