QR CodeQR Code

محرم الحرام کے حوالے سے کاروان اسلامی انٹرنیشنل کے سربراہ کا خصوصی انٹرویو

16 Jul 2024 23:32

جموں و کشمیر کاروان اسلامی انٹرنیشنل کے سربراہ مولانا غلام رسول حامی کا ’’اسلام ٹائمز‘‘ کے ساتھ خصوصی انٹرویو میں کہنا تھا کہ محرم الحرام میں سیاہ پرچم لہرانے اور امام حسین (ع) کے نام پر سبیل لگانے میں اہل سنت کے یہاں کوئی حرج یا ممانعت نہیں ہے بلکہ دوست داران اہل بیت اطہار کیلئے یہ ضروری امر ہے۔


مولانا غلام رسول حامی کا تعلق مقبوضہ کشمیر کے شہر خاص سرینگر سے ہے، وہ جموں و کشمیر کے فعال ترین ادارے کاروان اسلامی کے سربراہ ہیں، اولیاء کرام اور صوفیان دین الٰہی کے مشن کی تبلیغ و ترویج میں وہ ہمیشہ پیش پیش رہے ہیں، کاروان اسلامی جموں و کشمیر کے زیر اہتمام سال بھر میں نیشنل اور انٹرنیشنل دینی کانفرنسز کا انعقاد بھی ہوتا ہے۔ اسلام ٹائمز کے نمائندے نے ایک اہم نشست کے دوران مولانا غلام رسول حامی سے ایک خصوصی انٹرویو کا اہتمام کیا جس دوران انہوں نے کہا کہ اسلام مخالف سازشوں اور چالوں سے امت مسلمہ کو باخبر رہنے کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ یزید کے حامیوں اور فتنہ پروار عناصر کا اہلسنت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ مولانا غلام رسول حامی نے کہا کہ علماء کرام کی ذمہ داری ہے کہ ایسے حربوں اور سازشوں سے ملت اسلامیہ کو محفوظ رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام انتشاری عناصر  کی سازشوں کے شکار ہونے والی نہیں ہے۔ مولانا غلام رسول حامی کا کہنا تھا کہ محرم الحرام میں سیاہ پرچم لہرانے اور امام حسین (ع) کے نام پر سبیل لگانے میں اہل سنت کے یہاں کوئی حرج یا ممانعت نہیں ہے بلکہ دوست داران اہل بیت اطہار کے لئے یہ ضروری امر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قرآن اور اہل بیت (ع) کے ہوتے ہوئے ہمیں اختلاف سے پرہیز کرنا چاہیئے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1148011

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1148011/محرم-الحرام-کے-حوالے-سے-کاروان-اسلامی-انٹرنیشنل-سربراہ-کا-خصوصی-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com