QR CodeQR Code

امیر جماعت اسلامی گلگت بلتستان مولانا تنویر حیدری کا پیغام اتحاد

16 Jul 2024 16:37

جماعت اسلامی گلگت بلتستان کے امیر مولانا تنویر حیدری دنیور میں مجلس اور جلوس میں وفد کے ہمراہ شریک ہوئے اور اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اتحاد بین المسلمین کا پیغام دیا۔ اسکے ساتھ ساتھ دنیور کے ذمہ داران کے ساتھ ایک الگ نشست بھی ہوئی۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں عشرہ محرم کے دوران اتحاد و وحدت کی مثالی فضا دیکھنے کو مل رہی ہے۔ اہلسنت جوانوں کی طرف سے سبیلیں لگائی جا رہی ہیں جبکہ دیامر کا وفد بھی جلوس میں شریک ہو رہا ہے۔ دوسری جانب جماعت اسلامی گلگت بلتستان کے امیر مولانا تنویر حیدری دنیور میں مجلس اور جلوس میں وفد کے ہمراہ شریک ہوئے اور اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اتحاد بین المسلمین کا پیغام دیا۔ اس کے ساتھ ساتھ دنیور کے ذمہ داران کے ساتھ ایک الگ نشست بھی ہوئی۔ وفد میں مولانا تنویر حیدری امیر جماعت اسلامی گلگت بلتستان بھی شامل تھے۔ عوامی ایکشن کمیٹی اور یوتھ ونگ عوامی ایکشن کمیٹی کی طرف سے فدا حسین چیئرمین عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان اور زبیر احمد زئی چیئرمین عوامی ایکشن کمیٹی یوتھ ونگ، مہر علی صدر عوامی ایکشن کمیٹی گلگت اور دیگر یوتھ کے نوجوان شامل تھے۔قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1147987

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1147987/امیر-جماعت-اسلامی-گلگت-بلتستان-مولانا-تنویر-حیدری-کا-پیغام-اتحاد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com