QR CodeQR Code

مرکزی مجلس نشتر پارک، جبری گمشدہ عزاداروں کے اہلخانہ سراپا احتجاج، ویڈیو رپورٹ

15 Jul 2024 03:57

اسلام ٹائمز: احتجاجی مظاہرے میں بڑی تعداد میں مرد و خواتین، لاپتہ شیعہ عزاداروں کے معصوم بچے بھی شریک تھے۔ شرکاء نے جبری گمشدہ عزاداروں کی فوری رہائی و دیگر مطالباتی تحریوں پر مبنی پلے کارڈز و بینرز بھی اٹھا رکھے تھے۔


رپورٹ: سید ظفر جعفری

شہر قائد میں محرم الحرام کی مرکزی مجلس عزا نشتر پارک کے باہر جبری گمشدہ شیعہ عزاداروں کے اہلخانہ نے اپنے پیاروں کی عدم بازیابی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ احتجاجی مظاہرے میں بڑی تعداد میں مرد و خواتین، لاپتہ شیعہ عزاداروں کے معصوم بچے بھی شریک تھے۔ شرکاء نے جبری گمشدہ عزاداروں کی فوری رہائی و دیگر مطالباتی تحریوں پر مبنی پلے کارڈز و بینرز بھی اٹھا رکھے تھے۔ اس موقع پر جبری گمشدہ شیعہ عزاداروں کے اہلخانہ نے کہا کہ محب وطن شیعہ عزادار پانچ پانچ، دس دس سالوں سے جبری گمشدگی کا شکار ہیں، ہمارا مطالبہ ہے کہ ہمارے پیاروں کو بازیاب کیا جائے، ظاہر کیا جائے، انہیں ہمارے حوالے کیا جائے، اگر انکا کوئی جرم ہے تو پاکستانی عدالتوں میں پیش کرکے کیس چلایا جائے، انہیں سالوں سے جبری گمشدہ رکھنا آئینی و قانونی طور پر جرم ہے، ماورائے عدالت کوئی قانون نہیں چلے گا، ادارے خود سے فیصلہ کرنے، انہیں سزا دینے کے اہل نہیں، یہ کام عدالتوں کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور ریاستی ادارے پر واضح کرتے ہیں کہ ہم اپنے ایک بھی لاپتا عزادار کو نہیں بھولیں گے، جب تک ایک بھی عزادار مسننگ ہے، ہم پیچھا جاری رکھیں گے۔ احتجاجی مظاہرے کے دوران شرکاء نے جبری گمشدہ شیعہ عزاداروں کی فوری بازیابی سمیت دیگر مطالباتی نعرے بھی بلند کئے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1147728

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1147728/مرکزی-مجلس-نشتر-پارک-جبری-گمشدہ-عزاداروں-کے-اہلخانہ-سراپا-احتجاج-ویڈیو-رپورٹ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com