المنجی فاؤنڈیشن کے تحت کراچی میں عالمی یوم علی اصغر (ع)
15 Jul 2024 01:46
اسلام ٹائمز: اپنے خطاب میں ایم ڈبلیو ایم کراچی کے صدر علامہ صادق جعفری نے کہا کہ ہمیں امام حسین علیہ السّلام کی نصرت اور امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کی مدد کے لیے ہمیشہ تیار رہنا چاہیئے۔ انہوں نے والدین سے مخاطب ہوکر کہا کہ ہمیں یہ عہد کرنا ہے کہ ہم اپنے بچوں کی اس طرح سے تربیت کریں کہ وہ امام مہدی (عج) کی نصرت اور مدد کیلئے آمادہ رہیں۔
خصوصی رپورٹ
محرم الحرام کے پہلے جمعہ کو جس طرح پوری دنیا میں عالمی سطح پر کربلا کے ننھے شہید کی یاد منائی جاتی ہے۔ اس مناسبت سے کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں المنجی فاؤنڈیشن کے زیراہتمام عالمی یوم علی اصغر (ع) کا انعقاد کیا گیا، جس میں بڑی تعداد میں مائیں اپنے شیر خوار بچوں کے ساتھ شریک ہوئیں۔ بچوں میں مخصوص پوشاک حضرت علی اصغر (ع) تقسیم کی گئی۔ یوم علی اصغر (ع) میں چھوٹے بچوں نے نوحہ خوانی بھی کی۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں ایم ڈبلیو ایم کراچی کے صدر علامہ شیخ محمد صادق جعفری نے کہا کہ ہمیں امام حسین علیہ السّلام کی نصرت اور امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کی مدد کے لیے ہمیشہ تیار رہنا چاہیئے۔ انہوں نے والدین سے مخاطب ہوکر کہا کہ ہمیں یہ عہد کرنا ہے کہ ہم اپنے بچوں کی اس طرح سے تربیت کریں کہ وہ امام مہدی (عج) کی نصرت اور مدد کیلئے آمادہ رہیں۔ پروگرام میں سید زین رضوی، مظہر جعفری، سید رضی حیدر رضوی، جعفریہ آرگنائزینش کے رہنما حسن صغیر عابدی سمیت دیگر شیعہ رہنما بھی موجود تھے۔ واضح رہے کہ عالمی یوم علی اصغر (ع) کے موقع پر مائیں اپنے شیر خوار اور کمسن بچوں کو حضرت علی اصغر (ع) سے منسوب لباس پہنا کر فرشِ عزا پر لاتی ہیں۔ اپنے بچوں کو اپنے زمانے کی حجت خدا حضرت امام مہدی (عج) کی نصرت و مدد کی نیت سے تیار کرتی ہیں۔ مائیں اس بات کا عہد کرتی ہیں کہ ظہور کے وقت ان کا فرزند اپنے امام کا سپاہی بن کر آپ کا ساتھ دے گا۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ: 1147718