QR CodeQR Code

امامیہ فورم کے تحت کراچی میں عالمی یوم علی اصغر (ع)

15 Jul 2024 00:42

اسلام ٹائمز: سولجر بازار میں قائم موکب عزاداران امام حسین (ع) میں عالمی یوم علی اصغر (ع) کے پروگرام میں بڑی تعداد میں مائیں اپنے شیر خوار بچوں کے ساتھ شریک ہوئیں۔ بچوں میں مخصوص پوشاک حضرت علی اصغر (ع) تقسیم کی گئی۔ یوم علی اصغر (ع) میں چھوٹے بچوں نے نوحہ خوانی کی۔


خصوصی رپورٹ

محرم الحرام کے پہلے جمعہ کو جس طرح پوری دنیا میں عالمی سطح پر کربلا کے ننھے شھہید کی یاد منائی جاتی ہے، اس طرح کراچی کا مرکزی پروگرام امامیہ فورم کی جانب سے سولجر بازار میں قائم موکب عزاداران امام حسین (ع) میں منعقد ہوا، جس میں بڑی تعداد میں مائیں اپنے شیر خوار بچوں کے ساتھ شریک ہوئیں۔ بچوں میں مخصوص پوشاک حضرت علی اصغر (ع) تقسیم کی گئی۔ یوم علی اصغر (ع) میں چھوٹے بچوں نے نوحہ خوانی کی۔ مقررین نے اپنے خطاب میں فرمایا کہ یوم علی اصغر (ع) اس کم سن کی یاد میں منایا جاتا ہے جو کربلا کا سب سے چھوٹا شہید ہے اور وہ واحد شہید ہے جو جس نے اپنی شہادت سے یزیدی لشکر میں ہل چل مچا دی تھی، کربلا میں جتنے بھی شہید تھے وہ گھوڑے پر سوار تھے یہ ایک واحد شہید تھا جو کہ جھولے کا سوار تھا۔ اختتام میں جلوس حضرت علی اصغر (ع) برآمد ہوا جو کہ محفل شاہ خراسان پر اختتام پذیر ہوا۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1147717

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1147717/امامیہ-فورم-کے-تحت-کراچی-میں-عالمی-یوم-علی-اصغر-ع

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com